دعوتِ اسلامی کے تحت 20 دسمبر 2021 ء کو آسٹریلیا ریجن کے میلبرن اور پرتھ کابینہ  میں ایک دن پر مشتمل نماز سیشن کا انعقاد کیا گیاجن میں 08 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

‎كورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی شرائط ، فرائض، مسافر کی نماز اور کرسی پر بیٹھ کے نماز پڑھنے کے احکام کے متعلق ضروری مسائل سے آگاہ کیا گیا۔‎ مزید اسلامى بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسہ میں داخلہ لینے اور تجوید کے ساتھ درست قراٰن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔