گزشتہ دنوں ہند کے پونے  زون اور میلگاؤں زون میں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام ہند ممبئی ریجن کے پونا، میلگاؤں اوربلاسپور میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان  آن لائن ون ڈے ورک شاپ"موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت شخصیات، ڈاکٹراور طالبات ٹیچر اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی۔ بذریعۂ اسکائپ ہونے والے اس کورس میں شرکااسلامی بہنوں کی تعداد 90 رہی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں بھری زندگی گزارنےنیز مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ءبروز جمعہ   عالمی سطح اور مجلس بیرون ملک کی شعبہ جات پر مقرر اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ان اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبہ جات کے مدنی کاموں میں درپیش مسائل سنتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے آپس میں تبادلہ خیال کیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اور کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے اس پر کلام کیا۔


18اپریل2020ء کو ہند  اجمیر ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام بذریعہ اسکائپ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں اجمیر زون کی تمام کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجمیر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے سے متعلق اہداف دئیے۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام رام نگر ڈویژن کاشی پور کابینہ میں بذریعہ ٹیلیفون تجہیزو تکفین اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کاطریقہ اور تجہیز و تکفین کا طریقہ سکھایا گیانیز اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 اپریل2020ء بروز جمعہ ناروے کے شہر اوسلو کے علاقے استونر (Stovner) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات کو قرآن و سنت کے مطابق بیان کیا اسکے ساتھ ساتھ ماہ رمضان کی ہر ہر گھڑی کی قدر کرتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال بجا لانے کی ترغیب دلائی نیز لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کے خدمات بیان کرتے ہوئے کرونا ویلفیئر کی مد میں دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام مارچ سے اپریل2020ء تک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ’’رمضان کیسے گزاریں  کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 113اسلامى بہنوں نے شرکت کی اور 71 اسلامی بہنوں نے مکمل کورس کر کے سند بھی حاصل کی۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا ہے کہ اس کورس کی برکت سے اب ہمارا یہ رمضان المبارک بہت اچھے انداز میں گزرے گا کہ اب ہمارے بہت سے سوالات کے جوابات ہمیں مل گئے ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16اپریل2020ء کو مو زمبیق کے شہر ماپوتو میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی  بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ملک کارکردگی ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورزیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو شارٹ کورس "رمضان کیسے گزاریں" کروانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا انڈونیشیاء  کی ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کام کو کس طرح بڑھانا ہے اس پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔


14 اپریل ہند اجمیر ریجن کے زون بروڑا میں زون نگران نے کابینہ تا ڈویژن نگران کا عُشر کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ٹیلی تھون کے لیے عطیات جمع کرنے ، شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی گئی جس میں ذمّہ دران نے اچھی اچھی نیتِ کرتے ہوئے مدنی مشورے میں شرکت فرمائی۔


یوپی ہند کے شہر سرولی میں 14 اپریل کو ایک مقام پر بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع  ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 14اپریل2020ء بروز منگل ممبئی ریجن بینگلور زون کی تمام مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ  انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس میں ہند سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانےاسکائپ یا کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کے اہداف دئیے۔