حیدرآباد، بھنڈارہ، بیل
گام اورکلیان میں’’جنت کا راستہ کورس‘‘کا اختتام

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام24
اپریل2020ء کو ہند کے شہر حیدرآباد،
بھنڈارہ، بیل گام اورکلیان میں’’جنت کا
راستہ کورس‘‘کا اختتام ہوا جن میں
تقریباً73 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے
بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کی تربیت کی۔
بالا گھاٹ اورواشی میں اسکائپ اور
کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف
خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 23 اور24 اپریل2020ء کو ہند کے
شہربالا گھاٹ اورواشی میں اسکائپ اور
کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 91اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے روزانہ فکر
مدینہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اسکائپ پر
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام23 اپریل2020ء بروز
جمعرات عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اسکائپ پر
اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے طریقے بتائے نیز آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن کےلئے کوششیں بڑھانے
کی ترغیب دلائی۔
مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں مختلف آن لائن کورسز کا
سلسلہ

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں مختلف آن لائن کورسز کا سلسلہ ہوا جن میں ’’جنت کا راستہ کورس‘‘،’’ فیضان ایمانیات کورس‘‘اور’’ فیضان
رمضان کورس‘‘ شامل ہیں۔ ان کورسز میں شخصیات
خواتین سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے
بیانات کئے اور متعلقہ کورس کے بارے میں اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے
ان کی تربیت کی۔
موڈاسا، گودھرا اور انجار
میں کانفرنس کال اوراسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام 23اپریل2020ء کو ہند کے شہر موڈاسا، گودھرا اور انجار میں کانفرنس
کال اوراسکائپ کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔دو مقامات پر
مدنی انعامات کی ڈویژن سطح ذمہ دار اسلامی
بہنیں اورایک مقام پر زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے
روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ نے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔
بلارشاہ، دیوری، سکھریٹولا،منگلوراورمیسور میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات
اجتماعات

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف
خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا
کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 23اپریل2020ء کو ہند کے شہر بلارشاہ، دیوری، سکھریٹولا،منگلوراورمیسور
میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے مدنی
انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو
مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل
کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
مجلس تجہیزو تکفین کے تحت بیرون ملک غسالہ اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بذریعہ
انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی
اسلامی بہنوں میں سے 47 اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کی ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی
بہنوں کا تعلق آئر لینڈ ، تنزانیہ ، کنیا ، ساؤتھ افریقہ لیسوتھو ،ناروے ، ہند کے
شہروں اجمیر ، کلکتہ ، بمبئی اور دہلی سے ہے ۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نے نیت
کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ سنت
کے مطابق میتوں کو غسل دیں گی ۔
مجلس تجہیزو تکفین کے تحت بیرون ملک غسالہ اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کی تیاری

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں بریڈ
فورڈ ، برمنگھم ، ڈربی ، ناروے ، بنگلہ دیش ،لیسوتھو اور ہند میں لاک ڈاؤن کی وجہ
سے بذریعہ انٹر نیٹ276 اسلامی بہنوں نے میت کو صحیح طریقے سے غسل دینے کی تربیت حاصل کی۔ تربیتی سیشن کی بعد انہیں
ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا تا کہ غلطیوں کا امکان کم سے کم رہے جس پر اسلامی بہنوں
نے نیت بھی کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں بیرون
ملک برمنگھم ، لندن ، بنگلہ دیش، یو گنڈا ، ساؤتھ افریقہ تنزانیہ ، ہند کے شہروں
کلکتہ ،دہلی ، احمد آباد اور ممبئی میں63 مختلف مقامات پرتجہیزو تکفین اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش2ہزار828 اسلامی بہنوں نے میت کو درست طریقے سے غسل
دینے کی تربیت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22اپریل2020ء کو عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا فارایسٹ
ریجن نگران اسلامی بہن اور ہانگ کانگ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اور ہانگ کانگ میں مدنی کام بڑھانے ،
معلمات و مبلغات بڑھانے اور درس و بیان کے
حلقے لگانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام22اپریل2020ء کو آسٹریلیا
کے شہر سڈنی کے علاقے(lekemba) ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے رمضان کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو فیضان تلاوت قراٰن کورس کرنےکی ترغیب
دلائی۔
سڈنی کے مختلف علاقوں میں’’موجودہ
حالات اور اگلا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن کے شہرسڈنی کے مختلف علاقوں(Division liver pool,
Division Lekemba, Division Rockdale, Black tomn Division) میں’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جن میں 82 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کی تربیت کی ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اس معلوماتی بیان کو نہایت
پسند کیا اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
بھی کیا۔