دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مانچسٹر ریجن کے لنکشائر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لنکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو مانچسٹر ریجن لنکشائر کابینہ کے شہر ڈارون میں اسلامی بہنوں کے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں  شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام12 فروری2020ء بروز بدھ یوکے میں کم و بیش 55 مقامات پر ہفتہ وار سُنتوں بھرے اجتماعات  کامنعقد ہوئے جن میں تقریباً11386 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ان اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام جنوری 2020ء میں یوکے میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس  کی اجمالی رپورٹ درج ذیل ہے:

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد810

مدنی مذاکرہ دیکھنے،سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد1643

مدرسۃا لمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد1795

سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد6ہزار227

ماہانہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد445

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیر اہتمام 13 فروری2020ء کو یوکے کے شہر ایلفرڈ میں ”جنّت کا راستہ“ کا انعقاد ہوا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضان جمعہ “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈ، تنزانیہ ، کینیا سے تقریباً140 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان جمعہ “ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام12 فروری2020ء کو ہند ممبئی ریجن ناگپور زون گیلانی کابینہ کےایک ڈیژون میں تجہیز و تکفین تربیتی اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا درست طریقہ سکھایا نیز ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکےزیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن افریقن عرب ترکی کے شہر استنبول میں سات دن پر مشتمل کورس "Basics of Islam " کا انعقاد ہوا جسں میں مقامی بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں بچیوں کو وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


جنوری 2020ء میں مجلس   شارٹ کورسز کے تحت میں مختلف ریجنز یوکے ، مڈل ایسٹ ، آسٹریلیا ، ہند ، یورپین یونین کےمختلف ملکوں ( یوکے ، عمان ، تھائی لینڈ ،آسٹریلیا سڈنی ، ہند ، جرمنی ، ڈنمارک) میں سات دن پر مشتمل کورس ”Basics of Islam“ 44مقامات پر کروایا گیا جن میں کم وبیش 310 بچیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں بچیوں نے وضو، غسل ،نماز نیز جنت اور دوزخ کے بارے میں علم ِ دین سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔کورس کے آخر میں 100بچیوں نے کتاب فیضان نماز سے روزانہ گھر درس دینے/سننے کی نیت ، 144 بچیوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے نیز 150 بچیوں نے مکتبۃ المدینہ کی کتاب اسلام کی بنیادی باتیں (حصہ دوم) کامطالعہ کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر اہتمام پچھلے دنوں چائنہ ریجن کے ملک تھائی لینڈ میں تین دن پر مشتمل کورس” جنّت کا راستہ“ کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے، جنت کا حصول اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نےاپنی ذمہ داران کو ماہانہ مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے، روزانہ محاسبہ کرنے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام عرب شریف میں تین دن پر مشتمل کورس” فیضان زکوۃ “ کا انعقاد ہوا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث کی روشنی زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے ……؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا….؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں ہند کے شہربھاگلپور کابینہ میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کولکتہ ریجن کی پٹنہ زون نگران نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےتین دن کےرہائشی کورس کے لئےذہن سازی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور بہتری لانے کے متعلق اہداف دئیے۔