مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام5 جون كو ہند کے شہرممبرا میں 6 جون کو بھنڈارہ میں اور 7 جون 2020ء کو ناگپاڑا اور بیلاسپور میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں101 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔