دعوت اسلامی کے زیر ِ اہتمام چٹاگانگ فینی زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پوتینگا کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہن کا ملاوی کے شہر موزوزو کی نگران اسلامی بہن کےہمراہ اجلاس ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات تحریک کی کارکردگی کو بہتر بنانےاور دیگر مد نی کاموں کو بڑھانے کااہدف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چٹاگانگ فینی زون میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  17 اسلامی بہن اور ٹیسٹ میں کامیاب اسلامی بہن اور ہر سطح کی کفن دفن ذمہ د ار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے اور کفن پہنانے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام رکن مجلس بیرون ملک مکتبۃ المدینہ ذمہ داراسلامی بہن کا کینیا ملک نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں کینیا میں مکتبۃ المدینہ کے کاموں کو بڑھانے کاذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام یوگنڈا ، کینیااور تنزانیہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مجلس بیرون ملک شعبہ مکتبہ المدینہ ولنگر رسائل کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کےمدنی کاموں کو مزیدبڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح مقامی زبان ذمہ دار اسلامی بہن نے انگلش میںExcellence of Tolerance پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں آن لائن ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں13 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کورونا وائرس ودیگر وبائی امراض کے موضوع پر بیان کیا اورقرآنی آیاتِ شفاءاور وظائف بھی بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ  وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ دارالسلام میں دو مقامات پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ہند کے شہراپلیتا، راجکوٹ اوررتلام میں بذریعہ کانفرنس کال مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام28 جون 2020ء کوہند کے شہر موڈاسا، جوناگڑھ، بوندی، راجسمند اور رتلام میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ذیلی اور ڈویژن سطح مدنی انعامات ،کابینہ سطح مدنی دورہ اور کابینہ سطح شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہنوں نے کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام29 جون 2020ء کومدنی ریجن کویت کے ڈویژن خیطان میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرنے پر مدنی پھول پیش کرتے ہوئےمدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور علاقائی دورہ کرنے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں تنزانیہ کے شہر دارالسلام میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” صلہ رحمی“ کے موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رشتہ داروں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےاورناراض رشتہ داروں سے تعلق جوڑنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا۔