دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو ایران میں کابینہ سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ایران کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز دیگر اسلامی بہنو ں کو بھی مدنی ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام4جون2020ء کو مدنی ریجن کویت  کےڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، کارکردگی میں مزید بہتری لانے، ڈیلی کلاسز کا آغاز کرنے، نماز کورس اور مدنی قاعدہ کورس شروع کروانے پر کلام کیا۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 03 جون 2020ء کو جمشیدپور ہندمیں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام رمضان کریم 1441ھ میں بیرون ممالک میں تقریباً219 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش3ہزار378 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔یہ اجتماعات ہند کےشہر ممبئی، کولکتہ، دہلی اور احمد آ باد ریجن سمیت عرب شریف، کویت،امریکہ،اسپین،آ سٹریا اور یوکے کے مختلف ریجنزمیں منعقد ہوئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ  کے زیر اہتمام3 جون 2020ءبروز بدھ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اور اس شعبے کی مجلس بیرونِ ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئے شہروں میں نئے مقامات پر مکتوبات ِ اوراد عطاریہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تاکہ لاک ڈاؤن کے فوراً بعد نئے شہروں میں فوراً بستے شروع ہوسکیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء بروز بدھ سڈنی آسٹریلیا کے علاقے بلیک ٹاؤن ڈویژن میں  بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلام اور شادی کے عنوان پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات تحریک کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اس تحریک کا حصہ بننے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے 8 مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء  بروز بدھ مدنی ریجن عرب شریف میں صدیقی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ صدیقی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ڈیلی کلا سز شروع کرنے ، مدنی حلقہ بذریعہ ٹیلی فون منعقد کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیاجبکہ صدیقی زون نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کچھ نئے فارمز بھی سمجھائے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ11شوال المکرم1441ھ کو بیرون ممالک میں 1ہزار343اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی۔ 2ہزار974اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔2ہزار951اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔1ہزار847 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔3ہزار747 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 868 اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 20 20ء کو مدنی ریجن قطب مدینہ کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اور کابینہ سطح شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعے کی تر غیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن کی فائنل کارکردگی تیارکرنے، ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتما یکم جون 2020 بروز پیر اراکین عالمی مجلس مشاورت اورمجلس بیرون ملک کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورصراط الجنان اگلے سال رجب المرجب تک مکمل کرنے کا ہدف دیا۔ مدنی کاموں میں درپیش مسائل پر غور کیا گیا جبکہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مزید مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دیئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف میں   ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ذیلی تا ملک نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے، ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء سے عمان میں دومقامات پر 30 دن پر مشتمل آن لائن ”فیضانِ تجوید و نماز کورس“ کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش 26 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید (مدنی قاعدہ،چھ کلمے، ایمان مفصل و مجمل،تلبیہ و تشریق)،فقہ(وضو،غسل نماز اور دیگر اہم شرعی مسائل) اور تربیت(بیانات و مدنی تربیت) جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔