دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اور 22 جولائی 2020ء بروز منگل اور  بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کورسز میں شرکت کرنےاور مکتبہ المدینہ کے بستہ کے حوالے سے پیکٹ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں   ریجن نگران اسلامی بہن سمیت تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے نکات پر کلام کیا نیز راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام18جولائی کو ممبئی زون کی ساکی ناکہ کابینہ نگران نےڈویژن نگران کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام 18جولائی 2020 کوممبئی زون کی ہاشمی کابینہ نگران نے شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعوتِ اسلامی کی خدمت دینِ متین میں کردار پر روشنی ڈالی گئی مزید کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں پیدا ہونے والی آزمائش میں دعوتِ اسلامی نے دکھی لوگوں کی خدمت کےلیے جو کوششیں کیں اس کا مختصر تذکرہ کیا گیا اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کےلیے ذہن سازی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام بروز پیر 20جولائی 2020 کو بمبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے تھانہ  زون کی تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کے حوالے سے کوشش کرنے و اہداف مکمل کرنے کی طرف توجہ دینے و درس و بیان کے مدنی حلقہ میں مضبوطی لانے نیز ذی الحج کے مبارک ماہ میں قربانی کے جانور کی کھالوں کی مدد سے دعوت اسلامی کیلئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا گیااور ماہانہ شیڈول جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی نیزمحاسبہ کارکردگی میں اضافہ و مضبوط کوشش کیلئے ذہن بنایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے  ماہانہ شمارے ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کے تعارف ، اہمیت و فوائد کو اجاگر کرنے کےلیے کیلئے ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی ریجن انڈونیشیا اور ملائشیا اجتماعات منعقد کیا گیاجن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماہوار شمارے میں شائع ہونے والے تفسیر قرآن، شرحِ حدیث، دار الافتاء اہل سنت ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب، بچوں اور خواتین کےلیے اسلامی و اخلاقی تربیت پر مسلسل شائع ہونے والے سلسلوں کے بارے میں آگاہ کیا مزید شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہوئے بکنگ کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی2020کو عرب شریف کی حجازی زون،  فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنو ں نے عاملات مدنی انعامات بننے نیز دوسروں کو بھی ترغیب دلانےکی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ”ذوالحجہ کے دس دن کی فضیلت اور قربانی کے فضائل“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 14 جولائی 2020ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ ا سکائپ مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعام نمبر 47 کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کو پابندی سے دیکھنے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا نیز یہ بھی بتایا گیا کہ مدنی مذاکرہ کن کن ذرائع سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات اپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے اور شیئر کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن ڈربن کابینہ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسلِ میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دِنوں آسٹریلیا ریجن نگران  اسلامی بہن کا میلبرن کی اسلامی بہنوں کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں میلبرن سٹی کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا ، مدنی کام بڑ ھانے اور نئی اسلامی بہنوں کو وابستہ کر نے کی ترغیب دلائی گئی۔