دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی  نے ”حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔