اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 2اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا تعلق ڈربن کابینہ سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی ہے کہ وہ اللہ پاک کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 19 جون2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کے شہر کومیلا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند کے دہلی ریجن نینتال زون کاشیپور کابینہ میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2020ء کواندور زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن کاناگدہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اندور زون کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 جون2020ء کو ممبئی ریجن رائے پور زون تمام  کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور درس وبیان کے مدنی حلقے مضبوط کرنے کاذہن دیا نیز ڈونیشن جلد از جلدمالیات میں جمع کروانےکا ذہن دیا۔


19 جون 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن عمان شافی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورذیلی حلقہ خابورہ میں ون ڈے سیشن شروع کروانے کے اہداف دئیے نیزمدرسہ المدینہ بالغات میں مزید اسلامی بہنوں کے داخلے کی نیت کروائی گئی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی انعامات بیرون ملک کے  تحت لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں 315 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہو ا جن میں 5 ہزار 614 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ اس شعبے کے تحت مختلف کورسز بھی منعقد ہوئے۔


دعوت اسلامی کی  مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات بیرون ملک کے تحت 4 ہزار 436 مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا سلسلہ ہوا جن میں 29 ہزار 346 اسلامی بہنوں نےبذریعہ اسکائپ شرکت کی جبکہ اس شعبے کے تحت 613 مقامات پر مدنی قاعدہ، ناظرہ قرآن، فیضان تلاوت کورس ہواجن میں 6 ہزار 217 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


لاک ڈاؤن کی اس صورتحال میں دعوت اسلامی کی مجلس کورسز آن لائن للبنات بیرون ملک  کے تحت 7 فروری 2020ء سےاب تک 2ہزار633مقامات پر کورسز کا سلسلہ ہوا۔ ان کورسز میں 36 ملکوں سے 55ہزار 132 اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2020ء کو ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن کا سری لنکا کی رضوی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی نیز کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا ہدف دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو ہند کے شہر پرتاب گڑھ اور ہمّت نگر میں کانفرنس کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں54اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 جون 2020ء کو مدنی ریجن عرب شریف حجازی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حجازی زون کی ذیلی تا زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورجہاں جہاں ماہانہ اجتماع لاک ڈاوُن کی وجہ سے نہیں ہو رہے تھے وہاں ون ڈے سیشن شروع کروانے کی ترغیب دلائی نیزماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ اسکائپ یا کال کے ذریعے شروع کروانےکا ذہن دیا۔