گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن کابینہ فیضان قطب مدینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ڈویژن سطح شعبہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردو نئی تقررياں کیں نیزاسلامی بہنوں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق مدنی انعامات کی شعبے کو ترقی دینے اور بہتر انداز میں کارکردگی دینے کے حوالے سے نکات دئیے۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں جمشید پور ارشدی کابینہ ڈویژن مخدوم اشرف میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے،  خوف خدا و عشق مصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام18 جون 2020ء کو ہند کے شہر گورکھپور، مراد آباد،کردمپوری اور اننت ناگ میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں60اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔ 


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ترکی کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز معلمات کی تعداد بڑھانے اور گھر درس کی تعداد بڑھانے کے اہداف طے کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر اہتمام 17جون 2020بروزبدھ عرب شریف میں شعبہ مدنی انعامات کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں عرب شریف شعبہ مدنی انعامات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی کو مزید بہتر اور احسن انداز سے کرنے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات اجتماع منعقد کرنے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 جون 2020ء کو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک سے 25اراکین نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے کام لاک ڈاؤن کے ایام میں مزید کس طرح بڑھائے جائیں نیزاجیر اسلامی بہنوں سے کس طرح کام لیا جائے اس پر تبادلہ خیال کیا، مزید یہ کہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام15 جون کو ہند کے شہر بنگلور میں اور16 جون 2020ء کو کامٹی اور تھانہ میں اسکائپ اور کال کے ذریعے مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 16 جون 2020ء کو بحرین چشتی کا بینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 16 جون2020ء  کوہند کے اجمیر ریجن میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا۔ اجمیر ریجن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ تربیتی اجتماعات منعقد کرنے اور غسّالہ ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جون 2020ء کو کویت   کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کروناوائرس اور دیگر وباؤں سےبچنے کا طریقہ اور اورادو وظائف بتاتےہوے علم دین حاصل کرنے کاذہن دیا، ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والا رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن کے ممالک کی بڑی سطح کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کاکردگی وقت پر جمع کروانے پر حوصلہ افزائی کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے ، سالانہ ڈونیشن فائنل کاکردگی بتائی گئی تاریخ پر جمع کروانے اورمجلس مدنی انعامات کے تحت روز کے مدنی کام کارکردگی بتا ئے گئے طریقۂ کار کے مطابق ہر جمعرات کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن بحرین چشتی کابینہ میں دوسطحوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے، کارکردگی وقت پر دینے اور روزانہ کے مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔