دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20  جون 2020ء بروز ہفتہ یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن میں بذریعہ اسکائپ ”ون ڈے سیشن “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے “صِلہ رحمی “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں صلہ رحمی کا حکم اور فضائل بیان کرتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے سلوک کرنے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا عشق مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21جون2020ء کویت کے ڈویژن فروانیہ بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا ۔ مبلغہ اسلامی بہن نے انہیں روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کراونے کی نیتیں کروائی گئی۔

بعد ازاں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کی نیتوں کی وضاحت کی ، درود شریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن للبنات کے تحت 22 جون 2020ء سے یوگینڈا میں ڈیلی کلاسز کا آغاز ہوا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور قراٰن پاک کی تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 22جون 2020ء کویت کے شہر خیطان ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی نیتیں بھی کروائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن  نگران اسلامی بہن کا پانچ ممالک کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراپنے اپنے ملکوں کی ماہ نامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ کرنے،فیڈ بیک کارکردگی دینے اور ذاتی طور پر اسکا مطالعہ کرنےکی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ نگران عالمی سطح و مجلس بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہو جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام کی کارکردگی ، شعبۂ تعلیم کے کورسز کے موضوعات اور بیرونِ ملک دارالسنّہ شروع کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام21 جون 2020ء کو ہند کے شہرموڈاسا،بھوج،گُنجا،واگرا اور چھاوٹی صدری میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کانفرنس کال اور اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئےاسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 20 جون 2020ء کو ہند کے شہر جوناگڑھ، مانڈوی، کوٹا، پالی،گیتا نگر اوردھر میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات کی ڈویژن سطح اور ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام21 جون 2020ء بروز اتوار دہلی ریجن گورکھپور زون کی تمام کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ملک ہند کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے مکتب لگانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام20 جون 2020ء بروز ہفتہ ممبئی ریجن پونا زون کی تمام کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ملک ہند کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدنی انعامات کے مکتب لگانے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃا لمدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام21 جون 2020ء کو مدنی ریجن عمان ایوبی کابینہ دو نئے مدرسۃ المدینہ بالغات( علاقہ کے تحت چلنے والے) کا آغاز ہوا جن میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں قراٰنِ پاک درست تجوید کے ساتھ پڑھنے کی نیت سے روزانہ شرکت کررہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیر ِ اہتمام 20 جون2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کئے۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت کی۔