دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کویت کی ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ناچاقیوں کے بارے میں بیان کیا اور اس سے بچنے کا ذہن دیا نیز علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والا رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف  کی ملک نگران اسلامی بہن نے اپنی زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔

عرب شریف کی ملک نگرا ن اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی پھول برائے ماہ ذوالحجۃ الحرام سمجھائے نیز ازدیاد حب کا سلسلہ پھر سے شروع کرکے ماہ اگست میں اس کی کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کےپانچ ملکوں کی بڑی کی نگران اسلامی بہنوں کااجلاس ہوا ۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی پھول برائے ازدیادِ حُب کے مطابق اسلامی بہنو ں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کرکے اس کی کارکردگی اگست2020ء تک دینے کی ترغیب دلائی نیز ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مطالعہ کرنے اورمکتبہ المدینہ کے کم رقم والے پیکج خریدنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام06 جولائی 2020ء  کو ممبئی ریجن کی تھانہ زون اور ناگپور زون کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند کی ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ اہداف پر کلام کیا نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے، منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے نیز نئے شہروں میں مدنی کام شروع کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ماہ شوال المکرم 1441ھ میں بیرون ملک میں کل373 مقامات بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 5ہزار686 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یہ اجتماعات عرب شريف، بحرین، کویت،آ سٹریلیا، ڈھاکہ، چٹاگانگ، بنگلہ دیش، نارتھ امریکہ، یوکے،ملاوی،بوٹسوانا ،موریشس، یورپین یونین کے ملک اسپین، فرانس، جرمنی اور ہند کے مختلف شہروں (ممبئی، اجمیر،دہلی،کولکتہ ریجن )میں ہوئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام5جولائی2020ءکوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد  کیا گیا جس میں تقریباً18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو عاملاتِ مدنی انعامات بننے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام05 جولائی 2020ء  کو عرب شریف میں شعبہ مدنی انعامات کی اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں عرب شریف شعبہ مدنی انعامات نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز مدنی انعامات اجتماع کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھرپور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر ِ اہتمام03 جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے مدنی پھولوں پر کلام نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور شخصیات سے رابطے کر کے قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 04 جولائی 2020ء  کوعرب شریف ضیائی کابینہ ڈویژن کرم مرشدمیں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام04 جولائی 2020ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا تنزانیہ دارالسّلام کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کرتے ہوئے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ذیلی حلقہ ماؤنٹ ڈریٹ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح اسلامی بہن نے ناچاقیوں کے علاج کو موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4جولائی 2020ء کو ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کاتمام کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذی الحج کے مدنی پھول بیان کئے نیز مد نی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دئیے۔