دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کا فالو اپ لینے کے لئے 10 نومبر 2025ء کو  ذمہ داران کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے میٹنگ کی ابتدا میں ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے اور نئی تجوید کلاسز میں داخلے کروانے کا ذہن دیا۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے فیضانِ صحابیات میں رہائشی کورسز 2026ء کی پلاننگ پر بھی مشاورت کی اور شار جہ عرب امارات میں ہونے والے بک فیئر میں حصہ ملانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا بالخصوص کاؤنسل میں ہونے والے دینی کاموں پر زور دیا۔