دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے 12 نومبر 2025ء کو نیوزی لینڈ کی نگران سمیت دیگر ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مبلغات کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مدرسۃالمدینہ گرلز کے شیڈول اور کلاس جائزہ پر مشاورت کی نیز اسلامی بہنوں کے گھروں میں سنتوں بھرے اجتماعات کروانے کا ذہن دیا۔