ساؤتھ افریقہ میں نیومسلم اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے
2 غیر مسلم خواتین نے اسلام قبول کرلیا

جون 2020ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کی ایک نیو
مسلم اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے 2 غیر مسلم خواتین نے سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی۔ اجتماع کے اختتام پر اجتماع سے متاثر ہوکر ان دونوں خواتین نے اسلام قبول
کرلیا۔ قبول اسلام کے بعد یہ پابندی
سےاجتماع میں شرکت کررہی ہیں جبکہ ان کی اسلامی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

7 جولائی 2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس
رابطہ کے تحت ہند کے میل گاؤں کی سلامت آباد ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیاگیاجس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

ماہِ جون
2020ء میں مدنی ریجن میں ہونے والے
آٹھ مدنی کاموں کی مختصر کارکردگی :
اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے جون2020ء میں 16 نئی اسلامی بہنیں مدنی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد310۔
مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد462۔
ون ڈے سیشن کی
تعداد39
ون ڈے سیشن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد523۔
نیکی کی دعوت دینے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد70۔
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد19۔
مدنی حلقوں میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد201۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد10۔
مدرسۃ المدینہ
بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد75۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔مطالعہ کرنے یا
سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے ۔
پچھلےہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”اللہ میاں کہنا کیسا؟ “پڑھنے یا سننے کی
ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں مدنی ریجن عرب شریف سے 300،عمان سے 1ہزار672،بحرین
سے 112،کویت سے 80،قطرسے
100 اسلامی بہنوں نے جبکہ جورڈن سے ایک اسلامی بہن نے رسالہ ”اللہ میاں کہنا کیسا؟ “پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔
عالمی و بیرونِ
ملک سطح پر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جولائی 2020ء کو عالمی و بیرونِ
ملک سطح پر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں
کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیسٹ کا
نظام مضبوط کرنے ، مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی نئی اصطلاح کو مضبوط کرنے اور مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے نیزمکتبۃ المدینہ کے بستوں کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کی۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشیاء میں جون 2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2،روزانہ گھر درس دینے
والوں کی تعداد 5، روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی
مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 8،تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 1،مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد 6،تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 2،شرکاء کی تعداد 85،ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) 3،وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 7۔

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقن عرب میں جون 2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں
کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد 10،روزانہ امیراہل سنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 6،تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 1،شرکاء کی
تعداد 5،وصول ہونے والے مدنی انعامات کے
رسائل کی تعداد 6

نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جون 2020ء میں عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے ہونے والےمدنی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1ہزار337، روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 24ہزار587، روزانہ امیراہل ِسنت کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 24ہزار944، مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 864،مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد 7ہزار732،ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 2ہزار 876، سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 82ہزار734،ہفتہ
وار علاقائی دورہ
(شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) 7ہزار402، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد
273، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3ہزار820، وصول ہونے والے مدنی انعامات کے
رسائل کی تعداد 24ہزار290 رہی۔

7 جولائی 2020ء کو ممبئی ریجن آکولہ زون میں بھساول کابینہ کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کارکردگی وقت پر جمع
کروانے اور شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

7جولائی 2020ء کو ممبئی
زون کرلاکابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات کی
ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شعبہ جات کی کارکردگی اور شیدول کے
متعلق کلام کیاگیا جبکہ علاقائی دورہ، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی حلقے میں شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت
8جولائی 2020ء کوساؤتھ افریقہ میں5پر مشتمل کورس ”فیضان طہارت“ کا آن لائن آغاز
ہوا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، تیمم
کاطریقہ، حیض و نفاس کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا
طریقہ سکھایا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت
6جولائی 2020ء کوتنزانیہ میں5پر مشتمل کورس ”فیضان طہارت“ کا آن لائن آغاز ہوا جس
میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، تیمم
کاطریقہ، حیض و نفاس کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا
طریقہ سکھایا گیا۔