ماه ذوالقعدۃ
الحرام کی پہلی پیر شریف کو آسٹریلیا میں یوم قفل منایا گیا

شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا چنانچہ ماه ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کی پہلی پیر شریف کو آسٹریلیا میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!41 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اورایک
اسلامی بہن نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
ماه ذوالقعدۃ
الحرام کی پہلی پیر شریف کو نیوزی لینڈ میں یوم قفل منایا گیا

شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا چنانچہ ماه ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کی پہلی پیر شریف کو نیوزی لینڈ میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!پانچ اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا
اور دو اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے
قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان فاطمہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یکم جولائی 2020ء کوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضان فاطمہ رضی اللہ عنہا میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تقریبا11اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ
کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے
ذریعے روزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے
کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل افریقہ
ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام یکم جولائی 2020ءبروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ناچاقیوں کے اسباب وعلاج کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا
ذہن دیا۔ اجتماعِ پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعابھی کی گئی ۔
اس ہفتے کینیا
میں دو مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے

دعوت اسلامی
کے تحت ملک و بیرون ملک میں جہاں اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں اسلامی بہنوں کے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا
سلسلہ ہوتا ہے۔موجودہ حالات میں نیٹ اور کال کے ذریعے اجتماعات کا سلسلہ ہے۔
اس ہفتے
ملنے والی رپورٹ کے مطابق سینٹرل افریقہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تفصیلات
درج ذیل ہے:
ملک کینیا
میں دو مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئےجن میں تقریباً30
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام یکم
جولائی 2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کے شہر سلہٹ میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس ہوا جس میں تین کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش ریجن
کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 16جون
2020ء کو ہند ممبئی ریجن کے شہر
ناگپورکے مقامی مدرسے میں 05دن پر مشتمل
کورس ” کفن دفن “ کا اختتام ہواجس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت 25 جون
2020ء کو آسٹریلیا ریجن کے ملک نیوزی لینڈ
کے مقامی مدرسے میں 03دن پر مشتمل
کورس ” تربیت ِ اولاد “ کا اختتام ہواجس میں 17 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا اور دیگر کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔
آسٹریلیا، سری لنکا، انڈونیشیا اور فار ایسٹ ریجنز کی
شارٹ کورسز ذمہ داران کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس
شارٹ کورسز کےتحت 26جون 2020ء کو آسٹریلیا، سری لنکا، انڈونیشیا اور فار ایسٹ ریجنز(ساؤتھ
کوریا،تھائی لینڈ، سری لنکا، آسٹریلیاسڈنی،
آسٹریلیاایلس اسپرنگ، ملائشیا) کی شارٹ
کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو
کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس
کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےتحت 25جون
2020ء کو افریقن ایسٹ، سینٹرل و ایسٹ افریقہ میں مدنی ریجن
(قطر، عمان، بحرین، کویت، عرب شریف، تنزانیہ، یوگنڈا، موزمبیق،
ترکی، کینیا) کی شارٹ کورسز ذمہ داران کے ساتھ ساتھ پانچ دن
پر مشتمل ”طہارت کورس“ میں شریک اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ شعبہ شارٹ کورسز کی
رکن مجلس و بیرون ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلا می بہنوں کو کورس کا تعارف و مقاصد بیان کئےجبکہ شارٹ کورسز کی ذمہ داران کو کورس
کروانے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔
اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 29جون 2020ءکو اراکین عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں
پاکستان سمیت دیگر ممالک میں رہائش پذیر اراکین نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی شیڈول جمع
کروانے اور اچھی کارکردگی ہونے پر حوصلہ افزائی کی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مدنی ریجن کویت
ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن
کویت ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے
بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔