دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جولائی 2020ء کو عالمی و بیرونِ ملک سطح  پر شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ٹیسٹ کا نظام مضبوط کرنے ، مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغات کی نئی اصطلاح کو مضبوط کرنے اور مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے نیزمکتبۃ المدینہ کے بستوں کو مضبوط کرنے سے متعلق بات چیت کی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشیاء  میں جون 2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2،روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد 5، روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 8،تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 1،مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعداد 6،تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 2،شرکاء کی تعداد 85،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) 3،وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 7۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقن عرب  میں جون 2020ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد 10،روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد 6،تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 1،شرکاء کی تعداد 5،وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 6


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت جون 2020ء میں عالمی سطح پر اسلامی بہنوں کے ہونے والےمدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1ہزار337، روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 24ہزار587، روزانہ امیراہل ِسنت کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 24ہزار944، مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد 864،مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 7ہزار732،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 2ہزار 876، سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد 82ہزار734،ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) 7ہزار402، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد 273، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3ہزار820، وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد 24ہزار290 رہی۔


7 جولائی 2020ء کو ممبئی ریجن آکولہ زون میں  بھساول کابینہ کی اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور شیڈول کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


7جولائی 2020ء کو ممبئی زون کرلاکابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شعبہ جات کی کارکردگی اور شیدول کے متعلق کلام کیاگیا جبکہ علاقائی دورہ، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 8جولائی 2020ء کوساؤتھ افریقہ میں5پر مشتمل کورس ”فیضان طہارت“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 15اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، تیمم کاطریقہ، حیض و نفاس کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 6جولائی 2020ء کوتنزانیہ میں5پر مشتمل کورس ”فیضان طہارت“ کا آن لائن آغاز ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو، غسل، تیمم کاطریقہ، حیض و نفاس کے احکام، مستعمل پانی، نجاستوں کا بیان اور کپڑے پاک کرنے کا طریقہ سکھایا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام7جولائی 2020ء کو جبلپور  زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ ٹیلیفون اجلاس ہوا جس میں تین کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 جولائی 2020ءکو کینیا کے شہر ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے حضرت موسٰی علیہ السَّلام کی شان و عظمت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09 جولائی 2020ء  کو تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں (اوپانگا ،کریاکو) میں محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں سے اوپانگا میں 37 اور کر یاکو میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اوپانگا میں میں کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاور کر یاکو میں ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے و سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا، تنزانیہ اور کینیا کی 182 اسلامی بہنوں نےرسالہ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔