دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام تنزانیہ دارسّلام کے علاقے (اوپانگا ،رڈ کراس) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز فیضان سورہ ٔرحمٰن کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا اسی سلسلے میں ملک و بیرون ملک اسلامی بہنوں کی مدنی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38ہزار676

روزانہ ایک پارہ پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد: 19ہزار576

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے اسلامی بہنوں کی تعداد:17ہزار129

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44ہزار445

1200 درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35ہزار440

313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42ہزار456

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 54ہزار95

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار363

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار919

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند پونہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ممبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز درس و بیان کے مدنی حلقوں میں مضبوطی لانے محاسبہ کارکردگی میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 جولائی 2020 مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے ممالک عرب شریف ،  بحرین ، کویت اور عمان کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ عرب شریف اور عمان سے ملک نگران ، بحرین سے کابینہ نگران، کویت سے ڈویژن نگران

روزانہ کے مدنی کام کارکردگی میں ہونے والی تبدیلی کے بارے میں وضاحت کی گئی اور شیڈول کی مدد سے اس کو آسان کرکے اسلامی بہنوں کو اس پر عمل کرنے کے لیے تیا ر کرنے پر سمجھایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اور 22 جولائی 2020ء بروز منگل اور  بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ’’اپنی اصلاح کا نسخہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کاذہن دیا۔نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کورسز میں شرکت کرنےاور مکتبہ المدینہ کے بستہ کے حوالے سے پیکٹ خریدنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں دہلی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں   ریجن نگران اسلامی بہن سمیت تمام زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے نکات پر کلام کیا نیز راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام18جولائی کو ممبئی زون کی ساکی ناکہ کابینہ نگران نےڈویژن نگران کے ساتھ مدنی مشورہ لیا جس میں قربانی کی کھالوں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی ہند کے زیر اہتمام 18جولائی 2020 کوممبئی زون کی ہاشمی کابینہ نگران نے شعبہ جات ذمہ داراسلامی بہنوں  کا مدنی مشورہ لیا جس میں دعوتِ اسلامی کی خدمت دینِ متین میں کردار پر روشنی ڈالی گئی مزید کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں پیدا ہونے والی آزمائش میں دعوتِ اسلامی نے دکھی لوگوں کی خدمت کےلیے جو کوششیں کیں اس کا مختصر تذکرہ کیا گیا اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دینے کےلیے ذہن سازی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام بروز پیر 20جولائی 2020 کو بمبئی ریجن نگران اسلامی بہن نے تھانہ  زون کی تمام کابینہ کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورہ میں شریک اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید مدنی کاموں کے حوالے سے کوشش کرنے و اہداف مکمل کرنے کی طرف توجہ دینے و درس و بیان کے مدنی حلقہ میں مضبوطی لانے نیز ذی الحج کے مبارک ماہ میں قربانی کے جانور کی کھالوں کی مدد سے دعوت اسلامی کیلئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا گیااور ماہانہ شیڈول جمع کروانے کی بھی ترغیب دلائی گئی نیزمحاسبہ کارکردگی میں اضافہ و مضبوط کوشش کیلئے ذہن بنایا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے  ماہانہ شمارے ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ کے تعارف ، اہمیت و فوائد کو اجاگر کرنے کےلیے کیلئے ریجن افریقن عرب کے ملک ترکی ریجن انڈونیشیا اور ملائشیا اجتماعات منعقد کیا گیاجن میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماہوار شمارے میں شائع ہونے والے تفسیر قرآن، شرحِ حدیث، دار الافتاء اہل سنت ، مدنی مذاکرے کے سوال جواب، بچوں اور خواتین کےلیے اسلامی و اخلاقی تربیت پر مسلسل شائع ہونے والے سلسلوں کے بارے میں آگاہ کیا مزید شریک اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہوئے بکنگ کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 20 جولائی2020کو عرب شریف کی حجازی زون،  فاروقی کابینہ کی ایک ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت اور روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا آخر میں اسلامی بہنو ں نے عاملات مدنی انعامات بننے نیز دوسروں کو بھی ترغیب دلانےکی نیتیں بھی کیں۔