بنگلہ دیش ریجن
کے شہر کومیلا زون میں بذریعہ اسکائپ کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 28 جون2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کے شہر کومیلا زون میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں 33اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ کفن دفن کی ملک ذمہ دارا سلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی
اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے
کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
بنگلہ دیش ریجن
کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون میں آن لائن کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام 28
جون2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کے شہر ڈھاکہ ساؤتھ زون میں آن لائن کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کفن دفن
ذمہ داراسلامی بہن ،ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہن اور 12اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں
معلومات فراہم کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 26جون 2020ء کو ہند ، صوبہ جموں کے شہر پونچھ اور سرنکوٹ میں مدنی انعامات
اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 جون 2020ء کو کویت
کے شہر ڈویژن خیطان میں اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن
سطح کی تمام ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی ریجن کی نگران اسلامی بہن نے
انہیں تنظیمی پروگرام کے متعلق معلومات فراہم کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے ہونے
والے سوالات کے جوابات دیئے۔
شب وروز کی بیرون
ملک ذمہ دار کا افریقہ کے ملک یوگنڈا کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام25 جون 2020ء کو شب وروز کی بیرون ملک ذمہ داراسلامی بہن کا
افریقہ کے ملک یوگنڈا کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس کیا جس میں مجلس بیرون ملک شب وروز اسلامی بہن نے شب وروزکے حوالے سے نکات بیان
کئے اور روزانہ شب وروز میں مدنی خبر دینے کا ذہن دیا نیز خبریں کس انداز کی ہو
اور اس کے دینے کے انداز کے حوالے سے نکات بیان کئے جبکہ روزانہ لنک کے ذریعے مدنی
خبریں پڑھنے کا ذہن دیا۔
آسٹریلیا اور
نیوزی لینڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25
جون 2020ء کوآسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
کیا گیاجس میں کم وبیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی۔ مدنی انعامات پر مقرررکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی انعامات کی اہمیت و ضرورت بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات
کے بارے میں معلومات فراہم کی نیز مدنی
انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا۔
رائے پور ریجن
کی امبیکا پور کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد

اسلامی
بہنوں کی مجلس رابطہ للبنات کے زیر
ِ اہتمام پچھلے دنوں ہند رائے پور ریجن کی امبیکا پور کابینہ میں بذریعہ
کانفرنس کال شخصیات مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ c
دہلی ریجن، ڈویژن پڈرونہ میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 23جون2020ء ہند کے
دہلی ریجن، ڈویژن پڈرونہ میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں آٹھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں
معلومات فراہم کی۔ 3 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔
دہلی ریجن، ڈویژن چانڈوسی میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی
اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ ِ اہتمام 20جون2020ء ہند کے
دہلی ریجن، ڈویژن چانڈوسی میں بذریعہ کال کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کم بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ
دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ 5 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت
کی۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مئی
2020ء میں ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ڈربن، پریٹوریا اور پولوکوانے میں کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے 3 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔ یہ نیو مسلم
اسلامی بہنیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کررہی ہیں جبکہ ان کی اسلامی تربیت کا
سلسلہ جاری ہے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2020 بروز بدھ
سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں 33اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کرونا وائرس اور دیگر
وبائیں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس اجتماع پاک میں آیاتِ شفاء اور دیگر اورادو
وظائف بیان کیے گئے جبکہ اجتماع کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کےلئےخصوصی دعائیں بھی
کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 جون 2020 بروز
منگل سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کےشہر ممباسا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 17اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے کرونا
وائرس اور دیگر وبائیں کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔