3 جمادی الاخر, 1447 ہجری
بیرونِ ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی
کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 12 نومبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں
وکٹوریا نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف
موضوعات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭فیضانِ مدینہ ریزروائر، وکٹوریہ میں ہونے والے
دینی کام٭ایسٹ کاؤنسل میں نماز سیشن کروانا٭اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنا اور گھر
گھر جاکر سیشن کروانا٭فیضانِ مدینہ ڈینڈینونگ،
وکٹوریہ میں ہونے والے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل٭ہر کاؤنسل میں الگ الگ
رمضان ورکشاپ کروانا٭دسمبر 2025ء اور جنوری 2026ء کی چھٹیوں میں سمر کیمپ کروانا٭انہیں
چھٹیوں میں اسلامی بہنوں کے درمیان تجوید کورس کروانا جس میں آخری دس سورتوں کی
تجوید، ترجمہ اور تفسیر شامل ہو۔
Dawateislami