دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 15 جولائی 2020ء بروز بدھ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے حج کے ابتدائی دس دن اور قربانی کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی انعامات پر عمل اور قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کر وانے کاذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔