دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 3اور 4  جولائی 2020ء کوتنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقوں میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں48 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”ناچاقیوں کے اسباب اور اس کا علاج “ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام4 جولائی 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی بہنوں نے ”ناچاقیوں کے اسباب و علاج“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔اجتماع پاک کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  کفن دفن کے زیرِ اہتمام 4 جولائی 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت بھی کی۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر کومیلا ہمنا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے نیز مدنی انعامات کے بارے میں خوب خوب مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  موزمبیق ، ملاوی، ماریشس اور بوٹسوانا کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے نکات بیان کئے نیززیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور حصہ داری میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اپنے شعبے کے حوالےسے نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ماریشس میں ملک نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس کیا جس میں تقریبا ً 14 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہِ مکتبۃ المدینہ کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن قطب مدینہ کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذوالحجۃ الحرام کے حوالے سے نکات پیش کئے نیزہر ڈویژن کے ون ڈے سیشن میں باری باری شرکت کرنے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ماریشس،موزمبیق، ملاوی اور بوٹسوانا کی نگران اسلامی بہنوں  کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے خبریں دینے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے روزانہ شب و روز کی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا اور اس شعبے پر ذمہ دار کا تقرر کرنے کا ہدف بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء  کوملائیشیاء کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نئی جگہ پر مدنی کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کی نیزانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کومدنی ماحول سے قریب کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام03 جولائی 2020ء  کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا بحرین کابینہ قادری ذیلی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ا ن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے کے لئےٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ کی 2 ذوالقعدۃ الحرام1441ھ تا 9 ذوالقعدۃ الحرام1441 تک پورے ہفتے عملی کارکردگی درج ذیل ہیں:

روزانہ کے مدنی کام:

محاسبہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 5

ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 4

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 6

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والیوں کی تعداد 7

12منٹ مطالعہ کرنے والیوں کی تعداد 5

ہفتہ وار مدنی کام :

نفل روزوں کی مدنی تحریک کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 3

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 2