اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ضیائی کابینہ ڈویژن دمام (Dammam) میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعام نمبر 47 مدنی مذاکرہ کے تحت مدنی مذاکرہ کو پابندی سے دیکھنے کے فوائد سے آگاہ کیا جبکہ عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔