حضرت مفتی شفقات احمد نقشبندی صاحب(خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث علی پور چھٹہ)کی اہلیہ اور حافظ مظہرسعید سعیدی، ظفر سعید سعیدی، اظہر سعید سعیدی اور
قمر سعید سعیدی کی والدہ 10 شوال المکرم
1441ھ کو گوجرانوالہ میں رحلت فرماگئی۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے
کام لینے کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور ایصال ثواب کے
لئےایک حدیث پاک بیان فرمایا۔
محمد ظفر فریدی اورمحمد نوید فریدی کے والد
محترم حضرت علامہ احمد علی فریدی صاحب 6 شوال المکرم 1441ھ کو 85 سال کی عمر میں
جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں انتقال فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام
سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور صبر کرنے کی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے حضرت علامہ احمد علی
فریدی رحمۃ
اللہ علیہ کےدرجات کی بلندی کے لئے
دعائیں کیں اور ایصال ثواب کے لئے کتاب ”المعجم الاوسط“ سے ایک حدیث پاک پیش کی۔امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے موجودہ صورتحال میں دکھیاروں کی مدد کرنے کی
ترغیب دلائی۔
سچے دل سے توبہ کرنا اللہ پاک کور اضی کرنےکا ذریعہ
ہے ، مولانا الیاس قادری
خوش نصیب ہے وہ جو کبھی گناہ کربیٹھے تو اپنے
گناہ پر شرمندہ ونادِم اوراشک بارہوکر اپنے پرودرگارکی بارگاہ میں رجوع وتوبہ کرے ۔ اللہ پاک کوراضی کرنافرض وضروری ہے ۔یہ کہنا تھا
بانیِ دعوتِ اسلامی مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔
آپ نے مزید کہا کہ سچے دل سے توبہ کرنا اللہ پاک کور اضی کرنےکا ذریعہ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ جانورپر رحم کرنا بہت عمدہ کام اورنیکی ہے۔اس نیکی کی وجہ سے بخشش بھی ہوسکتی ہے۔ کیڑی
(چیونٹی) کو بھی بِلاوجہ نہیں مارسکتے۔یہ اللہ پاک کا ذکرکرنےوالی مخلوق ہے۔امیرِ
اہلِ سنت نے مزید کہا کہ استاذوہی
ہوتاہےجو بگڑے ہوئےکوسنواردے اس لئے استاذکوکمزور ذہن کے طلبہ پر بھی توجہ دینی چاہئے ۔
مدنی مذاکرے کے مزید مدنی پھول:
سوال:حضرت حسن
بصری رحمۃ
اللہ علیہ کون ہیں ؟
جواب:حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ حضرت مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے خلیفہ،بہت بڑے ولی اللہ اورمسلمانوں کے خیرخواہ تھے۔
سوال:مغفرت سےکیامُراد
ہے؟
جواب:مغفرت سےمراد گناہوں کی بخشش اوران پر سزانہ دیناہے
سوال:مُرغ جب
بانگ دیتاہے، تو اس وقت کیا دُعاکی جائے ؟
جواب: مرغ جب بانگ دیتاہے تو یہ دُعاپڑھی جائے:اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔ ترجمہ:اے
اللہ!میں تجھ سے تیرے فضل کاسوال کرتا ہوں۔ حدیث
پاک میں اس وقت اللہ پاک کے فضل مانگنے کی ترغیب ہے۔
سوال:کیا کچھ
مسلمانوں کا جسم قبرمیں سلامت رہتاہے؟
جواب:جی ہاں!انبیائے
کرامعلیہم
الصلوۃ و السلام اور اولیائے
کرام وعلمائے دین وشہدا وحافظانِ قرآن کہ قرآن ِ کریم پر عمل کرتے ہوں اور وہ
کہ اپنے اوقات دُرُود شریف پڑھنے میں گزارتے ہیں ، ان کے بدن کو مٹی نہیں کھاتی۔
سوال:سُرمہ
کس وقت لگانا چاہئے ؟
جواب:سُرمہ سوتے
وقت لگانا سُنّت ہے۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’میٹھی زبان‘‘ پڑھنے
یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب: یا الٰہی! جو کوئی رسالہ’’میٹھی زبان‘‘ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو بداخلاقی سے
بچااور میٹھی زبان والا بناکربے حساب بخش دے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
پیر طریقت حضرت پیر سید کبیر علی شاہ جیلانی
نقشبندی مجددی صاحب20شوال المکرم 1441ھ کو55 سال کی عمر میں لاہور میں وصال فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحوم کے صاحبزادگان سید احمد مصطفین حیدر شاہ صاحب، سید احمدثقلین شاہ صاحب، سید احمد سبطین شاہ
صاحب اور حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کے بھائی جان حضرت پیر سید شبیر علی شاہ صاحب
سمیت تمام لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےپیر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی
بلندی کے لئے دعائیں کیں اور ایصال ثواب فرمایا۔
شیخ الحدیث والتفسیر ،جامع المعقول والمنقول
حضرت علامہ عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ 19شوال المکرم 1441ھ کو74 سال کی
عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے۔
انتقال
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں حافظ قاضی عبد الماجد، حافظ
قاضی عبد الباسط اور حافظ قاضی عبد الواسع سمیت حضرت کے داماد علامہ اسحاق اظہر صاحب اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
بارگاہِ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں ان
کی دینی خدمات قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے علامہ صاحب
کےلئے ایصال ثواب کرتے ہوئے سنن دارمی
شریف سے ایک حدیث پاک پیش کی اور لواحقین کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی۔
امیرِ اہلِ سنت 15 جون کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لائیو آرہے ہیں
سوشل میڈیا صارفین کے لئے خوشی کی خبر آگئی،
بانیِ دعوتِ اسلامی کافی دنوں بعد اپنے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر لائیو
آرہے ہیں، امیرِ اہلِ سنت 15 جون 2020ء کی شب 10:30 بجے لائیو تشریف لائیں گے۔ اس دوران کمنٹس میں آنے
والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ اگر آپ بھی کرنا چاہتے ہیں امیر اہل
سنت سے بات چیت ! تو کمنٹس کرکے اپنے مطلوبہ سوال کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔
Facebook Page
https://www.facebook.com/IlyasQadriZiaee
YouTube Page
آج 13 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل
پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
جوابات دینگے۔
واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی
مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ
مدنی چینل اس مدنی مذاکرہ میں شرکت فرمائیں۔
امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں
سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ "میٹھی
زبان"قسط 7ہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعا وں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے
حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔
دعائے عطار
یا الٰہی! جو
کوئی رسالہ " میٹھی زبان " قسط 7 کے
17 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کو بداخلاقی سے
بچااور میٹھی زبان والا بناکربے حساب بخش دے ۔ اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
مدنی چینل
کا سلسلہ”دلوں کی راحت“ اب ہفتے میں دو دن جمعہ
اور اتوار کی شب ہوا کرے گا
مدنی چینل کا
مقبول عام سلسلہ”دلوں کی راحت“ اب ہفتے میں
دو دن ہوگا۔ ہر جمعہ اور اتوار کی
شب 9:30 بجے جبکہ ہر ہفتے کو رات 9:30 بجے مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا
جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان
رسول کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
جانشین امیر
اہل سنت ابو اسید مولانا عبید عطا ری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے
شہزادے ہیں ۔17شوال المکرم 1400ھ 31 اگست 1980میں آ پ کی ولادت کراچی میں ہوئی
۔آپ کو نام احمد جبکہ عرف عبید رضا ہے ۔آپ کی کنیت ابو اسید ہے۔جانشین امیر اہل سنت
کے اوصاف بزرگا ن دین کے اسلا ف کی یاد دلاتے ہیں۔ قفلِ مدینہ، دورانِ گفتگو
مسکراہٹ، خوش اخلاقی اورلباس میں سادگی آپ کے چند نمایاں اوصاف ہیں۔جانشین امیر
اہلسنت کی عادت ہے کہ حتی الامکان نہ صرف نگاہیں نیچی رکھتے ہیں بلکہ بِلاضرورت
اِدھر اُدھر دیکھنےسے بچتے ہوئے آنکھوں کے قفلِ مدینہ کی ترکیب فرماتے ہیں۔امیر
اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کے نتیجے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ آپ بچپن ہی سے نمازوں کے پابند ہیں۔
فضل رب عَزَّوَجَلَّ سے خدمت دین اور احکام شریعہ سیکھنے کی غرض سے
جانشین امیر اہلسنت حاجی مو لانا عبید رضا عطا ری مد نی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سال 2005 میں دعوتِ اسلامی کے
جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی یعنی عالم
کورس مکمل کیا۔سنتوں کی خدمت میں اپنے والد محترم اور لاتعداد عا شقا ن رسول کے پیر
و مرشد امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی
اصلا ح کی کوشش کرنی ہے“ مد نی مقصدکے تحت جانشین امیر اہل سنت نے پاکستان سمیت ہند، نیپال، سری لنکا، جرمنی ، اسپین، ساؤتھ افریقہ، بنکاک، کینیا،
عمان، عرب شریف وغیرہ کئی ممالک میں سنتوں بھرے بیانات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کے سلسلے میں سفر فرمایا۔
آپ مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں۔ امیر اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گی11ربیع
الاٰخر 1437ہجری بمطابق22 جنوری 2016 ء کو مدنی مذاکرے کے دوران آپ کو اپنے
سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ اس موقع پر امیر اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ
کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پرمضبوطی کے ساتھ کاربند رہنے اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس
شوریٰ کے ماتحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی۔
یاد رہے کہ
کراچی میں ہونے کی صورت میں جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی بروز بدھ اور اتوار کے دن عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عصر تا مغرب عام ملاقات فرماتے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف
پاکستان بلکہ بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی بھی شامل
ہوکر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی صحبت کا فیض پاتے ہیں ۔
امیر اہل سنت کی اپنے بڑے صاحبزادے حاجی عبید رضا عطاری کو یوم پیدائش پر مبارک باد،دعاوں
سے نوزا
17شوال المکرم 1441ھ کو جانشین امیر اہل سنت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا یوم
ولادت تھا ۔ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
بذریعہ آڈیو پیغام انہیں مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں تکبر اور شہرت کی حرص سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّکے خوف سے ڈرنے
کے متعلق نصیحت کی ۔
امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ ”بیٹے کو نصیحت“سے حدیث پاک تحفۃً پیش
کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے، دعوت اسلامی والے اور والیوں سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے
دعائے مغفرت فرمائی۔
جانشین عطار حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کو
پیغام ملتے ہی انہوں نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےامیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔ جانشین عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
امیراہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں اور بارگاہ رب العزت میں اپنے پیرومرشد کے
نصیحت پر عمل پیرا ہونے کے لئے استغاثہ بھی پیش کیا۔
مدنی چینل کا سلسلہ دلوں کی راحت کرونا
سے نجات کے لئے گڑگڑاکر دعائیں مانگیں
گئیں
7جون
2020ء بروز اتوار مدنی چینل پر سلسلہ ”دلوں کی راحت“براہ راست نشر کیا گیا۔ اس
پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور
رکنِ شوریٰ ومولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکت کی۔
دوران سلسلہ صلوٰۃ التوبہ ادا کی گئی ۔امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا توبہ کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے
کہنا تھا کہ توبہ کرنے والا اپنے گناہ پر نادم (شرمندہ ) ہو اس کے بعد اللہ رب العزت کی بارگاہ میں معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم
کرے۔
اس سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی
فرمائی۔
عاشقان رسول نے بذریعہ کال ”دلوں کی راحت“
سلسلےکو خوب سراہااور اپنے سوالات کئے جن کے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
جوابات ارشاد فرمائے۔
Dawateislami