امیر اہلسنت نے مفتی صاحب کیلئے دعائے مغفرت فرمائی اور الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ،  حضرتِ عزیزِ ملت، سراج الفقہاء مفتی نظام الدین رضوی اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی۔

الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے سینئر مدرس و مفتی، عظیم عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی معراج القادری مصباحی 19 ذوالحجۃ الحرام 1441ھ کو 55 سال کی عمر میں روناہی ہند میں وصال فرماگئے۔

اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے والد محترم ظفر احمد خان، صاحبزدگان عادل معراج رضوی اور فاضل معراج رضوی،حضرت کے بھائیوں مسرور احمد خان رضوی اور حضرت مولانا شمیم احمد خان قادری نیز آپ کے تلامذہ، محبین، متعلقین خصوصاً الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ، حضرتِ عزیزِ ملت، حضرت سراج الفقہاء، اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔

واضح رہے کہ حضرت علامہ مفتی محمد معراج القادری مصباحی صاحب 19 ذی الحجہ 1441ھ، مطابق 10 اگست 2020ء مختصر علالت کے بعد اس جہانِ فانی کو خیرآباد کہہ گئے، موصوف کا الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل قدر فرزندوں میں شمار ہوتا تھا۔