پیر طریقت شیخ
الحدیث مفتی علی شیرسکندری قادری صاحب (مہتمم مدرسہ
حزب الاسلام) 18 شوال المکرم 1441ھ کو کنگری ضلع خیر پور میں رضائے الٰہی
سے انتقال فرماگئے۔
وفات کی خبر
ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی
علی شیرسکندری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاحبزادگان مولانا محمد رفیق سکندری قادری
صاحب، مولانا محمد شفیق سکندری قادری صاحب،جناب محمد امین قادری اور محمد خلیق
قادری سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی
بلندی کے لئے دعائیں کیں۔
18 جون کی شب مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں جانشین امیر اہل سنت خصوصی بیان فرمائیں گے
18جون 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل
پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی ”وہ اعمال جن سے حج کا ثواب ملتاہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات
کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے
والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن
موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے،
فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے
ملاحظہ کرتے ہیں۔
دارالافتاء اہل سنت دعوت اسلامی کے مولانا کفیل
عطاری صاحب کے چھوٹے بھائی محمد وقاص عطاری کی مدنی منی پانی کی بالٹی میں ڈوبنے
کے سبب 9 ماہ کی عمر میں انتقال کرگئی۔
اطلاع ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد وقاص عطاری اور ان کے گھر والوں سے
تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ کے لئے ایصال ثواب کیا اور مدنی منی کو
آخرت میں اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں دعا
کی۔
پچھلے دنوں میر پور کشمیر میں حاجی محمد اشرف کا
رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیاتھا۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِینے نگران میر پور زون و
دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے ۔ جہاں انہوں نے حاجی محمد اشرف مرحوم کے بیٹے غلام یاسین،
امانت اور پوتے محمد عبید سے تعزیت کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حاجی محمد
اشرف مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
مرحوم کے لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
مدنی چینل کا ایک بہت ہی پیارا سلسلہ ”آداب زندگی“پاکستان وقت کے مطابق ہربدھ کی رات
8:00 بجے شروع ہوجاتا ہے۔ جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی زندگی
سنت رسول صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور شرعی تقاضوں کے مطابق گزارنے کے متعلق گفتگو
فرماتے ہیں۔
عاشقان رسول اس سلسلے کو لازمی دیکھیں اور اپنی زندگی
کو اچھے آداب کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔
مجلس رابطہ
بالعلماءپنڈی سٹی کے رکن کابینہ حافظ مسعودالحسن رضا عطاری نے چراہ کوٹلی ستیاں
روڈ پر واقع مسجد کے امام حافظ
قاری محمد بشارت نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور مدنی چینل پر ہونے والے پروگرام
دلوں کی راحت دیکھنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے جاری شدہ کتاب بنام فتاوی اہلسنت تحفے
میں پیش کی ۔(رپورٹر ۔خالد مدنی مجلس رابطہ بالعلماء پنڈی اسلام
آباد زون )
کرونا وبا نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا
ہوا ہے جس کی وجہ سے ملک بیرون وملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہیں۔ لاک ڈاؤن کی
اس صورتحال میں لوگ مالی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے
اور فلاحِ انسانیت کے لئے دعوت اسلامی نے دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کا آغاز کیا۔
اس مجلس نے انسانیت سے ہمدردی کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں میں نہ صرف راشن، نقد
رقم، پکے ہوئے کھانے تقسیم کئے بلکہ عید کے موقع پر یتیموں، اسپتالوں میں
مریضوں اور اولڈہاؤس میں ضعیف العمر افراد
میں گفٹ تقسیم کرتے ہوئے خیر خواہی بھی کی۔
اسی مجلس نے رواں ماہ کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے، تیز
آندھی کی وجہ سے سرجانی ٹاؤن کے باڑوں میں لگنی والی آگ، لیاری میں گرنے والی عمارت اور سائٹ ایریا فیکٹری میں لگنے والی آگ کے حادثات میں
بھی اپنی مثالی خدمات سر انجام دیں اور غم
زدہ لوگوں کا سہارا بنتے ہوئے امدادی کاروائیاں کیں ۔
مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کی تمام کارکردگی
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش
کی گئی تو آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
نہایت خوشی کا اظہار کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے ویڈیو
پیغام میں مجلس ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری اور مجلس کے تمام اسلامی بھائیوں
کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مَجْمَعُ الزَّوائِد جلد 8 سے ایک
حدیث پاک پڑھ کرسنائی اور ان اسلامی بھائیوں کو فلاحی کام مزید آگے بڑھانے اور ساتھ
ساتھ 12 مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کا شعبہ مکتبۃ المدینہ العربیہ اسلامک عربی کتابوں کو شائع کرنے کا عزم
رکھتی ہےاور ان کتابوں کو عرب ممالک سے چھپوانے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔اس شعبے نے
سب سے پہلے درس نظامی کے تمام کتب کو عرب ممالک سے چھپوانےکا بیڑہ اٹھایا ہے۔
مکتبۃ المدینہ العربیہ (دعوت اسلامی) اپنی مختلف کتابوں کو عربی ممالک سے چھپوانے کا عزم رکھتا ہے۔ اس
سلسلے میں متعلقہ مجلس کی کاوشیں منظر عام
پر آنا شروع ہوچکی ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ حال ہی میں
مکتبۃ المدینہ العربیہ نے اَنوارُ القُراٰن فیِ تَوحِیْدِ القُراٰن اور الفتاوَی المُخْتارَۃ مِنَ
الْفتاوَی الرَّضوِیۃکو دارالکتب
العلمیہ بیروت لبنان سے شائع کروایا ہے جو
عنقریب پاکستان میں بھی دستیاب ہوگی جبکہ دُرُوسُ البَلاغَہ، نُورُالاِیضَاح اور التَّعْلیقاتُ الرضویۃ علیَ
الہِدایہ و شُرُوحِہا پر کام جاری ہے۔
ان کتابوں کے شائع ہونے کی خبر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کودی
گئی۔ اطلاع ملنے پرآپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا
اوران کتابوں پر کام کرنے والے مکتبۃ المدینہ العربیہ کے رکن احمد رضا گھانچی مدنی
کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےامام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب” ایُّھاالوَلَد “ سے ایک نصیحت بھی کی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمد رضا
مدنی سمیت مکتبۃ المدینہ العربیہ، المدینہ العلمیہ اور مکتبۃ المدینہ کے اسلامی
بھائیوں کو مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے، تنظیمی ذمہ داری لینےاور 12 مدنی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت 12 جون 2020ء بروز جمعۃ
المبارک لیہ زون کے اراکین کابینہ کا زوم
لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا ۔جس میں لیہ زون
کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز نے اراکین کابینہ کو اپنی صحت کا
خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہم
نکات پیش کیئے- جبکہ دوسری جانب شرکاء مدنی مشورہ کو اپنی کابینہ کے ڈویژن ذمہ
داران کی تقرری مکمل کرنے اور فی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کو ماہانہ چھ ہزار روپے مالیات میں
جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔
سیالکوٹ کے نامور عالم دین استاذ العلماءحضرت
علامہ مولانا خاور حسین نقشبندی صاحب 21 شوال المکرم 1441ھ کو 51 سال کی عمر میں
سیالکوٹ میں انتقال فرماگئے۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان
حافظ فضیل، جنید خان،محمد ابراہیم خان اورآپ رحمۃ اللہ علیہ کے بھائی قاری نصیر چشتی، قاری
عامر خان، عمران خان، قاری غلام مصطفیٰ اویسی اور حافظ عثمان خان سمیت تمام
سوگواروں سے تعزیت کی اور صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےخاور حسین نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے درجات کی بلندی اور دینی خدمات رب عَزَّوَجَلَّ کی
بارگاہ میں قبول ہونے کے لئے دعائیں کی۔
حضرت مفتی شفقات احمد نقشبندی صاحب(خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ حضور شیخ الحدیث علی پور چھٹہ)کی اہلیہ اور حافظ مظہرسعید سعیدی، ظفر سعید سعیدی، اظہر سعید سعیدی اور
قمر سعید سعیدی کی والدہ 10 شوال المکرم
1441ھ کو گوجرانوالہ میں رحلت فرماگئی۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے
کام لینے کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور ایصال ثواب کے
لئےایک حدیث پاک بیان فرمایا۔
محمد ظفر فریدی اورمحمد نوید فریدی کے والد
محترم حضرت علامہ احمد علی فریدی صاحب 6 شوال المکرم 1441ھ کو 85 سال کی عمر میں
جتوئی ضلع مظفر گڑھ میں انتقال فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام
سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور صبر کرنے کی تلقین کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے حضرت علامہ احمد علی
فریدی رحمۃ
اللہ علیہ کےدرجات کی بلندی کے لئے
دعائیں کیں اور ایصال ثواب کے لئے کتاب ”المعجم الاوسط“ سے ایک حدیث پاک پیش کی۔امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے موجودہ صورتحال میں دکھیاروں کی مدد کرنے کی
ترغیب دلائی۔
Dawateislami