شیخ الحدیث والتفسیر ،جامع المعقول والمنقول حضرت علامہ عبد الرزاق بھترالوی رحمۃ اللہ علیہ 19شوال المکرم 1441ھ کو74 سال کی عمر میں اسلام آباد میں وفات پاگئے۔

انتقال خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں حافظ قاضی عبد الماجد، حافظ قاضی عبد الباسط اور حافظ قاضی عبد الواسع سمیت حضرت کے داماد علامہ اسحاق اظہر صاحب اور تمام لواحقین سے تعزیت کی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بارگاہِ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں ان کی دینی خدمات قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علامہ صاحب کےلئے ایصال ثواب کرتے ہوئے سنن دارمی شریف سے ایک حدیث پاک پیش کی اور لواحقین کو مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


سوشل میڈیا صارفین کے لئے خوشی کی خبر آگئی، بانیِ دعوتِ اسلامی کافی دنوں بعد اپنے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر لائیو آرہے ہیں، امیرِ اہلِ سنت 15 جون 2020ء کی شب 10:30 بجے  لائیو تشریف لائیں گے۔ اس دوران کمنٹس میں آنے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ اگر آپ بھی کرنا چاہتے ہیں امیر اہل سنت سے بات چیت ! تو کمنٹس کرکے اپنے مطلوبہ سوال کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Page

https://www.facebook.com/IlyasQadriZiaee

YouTube Page


آج 13 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرہ میں شرکت فرمائیں۔


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے کا رسالہ "میٹھی زبان"قسط 7ہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعا وں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔

دعائے عطار

یا الٰہی! جو کوئی رسالہ " میٹھی زبان " قسط 7 کے 17 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کو بداخلاقی سے بچااور میٹھی زبان والا بناکربے حساب بخش دے ۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے

Download Now

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ”دلوں کی راحت“ اب ہفتے میں  دو دن ہوگا۔ ہر جمعہ اور اتوار کی شب 9:30 بجے جبکہ ہر ہفتے کو رات 9:30 بجے مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔


جانشین امیر اہل سنت ابو اسید مولانا عبید عطا ری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے شہزادے ہیں ۔17شوال المکرم 1400ھ 31 اگست 1980میں آ پ کی ولادت کراچی میں ہوئی ۔آپ کو نام احمد جبکہ عرف عبید رضا ہے ۔آپ کی کنیت ابو اسید ہے۔جانشین امیر اہل سنت کے اوصاف بزرگا ن دین کے اسلا ف کی یاد دلاتے ہیں۔ قفلِ مدینہ، دورانِ گفتگو مسکراہٹ، خوش اخلاقی اورلباس میں سادگی آپ کے چند نمایاں اوصاف ہیں۔جانشین امیر اہلسنت کی عادت ہے کہ حتی الامکان نہ صرف نگاہیں نیچی رکھتے ہیں بلکہ بِلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنےسے بچتے ہوئے آنکھوں کے قفلِ مدینہ کی ترکیب فرماتے ہیں۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کے نتیجے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ بچپن ہی سے نمازوں کے پابند ہیں۔

فضل رب عَزَّوَجَلَّ سے خدمت دین اور احکام شریعہ سیکھنے کی غرض سے جانشین امیر اہلسنت حاجی مو لانا عبید رضا عطا ری مد نی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سال 2005 میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی یعنی عالم کورس مکمل کیا۔سنتوں کی خدمت میں اپنے والد محترم اور لاتعداد عا شقا ن رسول کے پیر و مرشد امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلا ح کی کوشش کرنی ہے“ مد نی مقصدکے تحت جانشین امیر اہل سنت نے پاکستان سمیت ہند، نیپال، سری لنکا، جرمنی ، اسپین، ساؤتھ افریقہ، بنکاک، کینیا، عمان، عرب شریف وغیرہ کئی ممالک میں سنتوں بھرے بیانات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں سفر فرمایا۔

آپ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گی11ربیع الاٰخر 1437ہجری بمطابق22 جنوری 2016 ء کو مدنی مذاکرے کے دوران آپ کو اپنے سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ اس موقع پر امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پرمضبوطی کے ساتھ کاربند رہنے اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ماتحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے کی صورت میں جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بروز بدھ اور اتوار کے دن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عصر تا مغرب عام ملاقات فرماتے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی بھی شامل ہوکر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی صحبت کا فیض پاتے ہیں ۔


17شوال المکرم 1441ھ کو جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا یوم ولادت تھا ۔ امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ آڈیو پیغام انہیں مبارک باد دی۔ اس موقع پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں تکبر اور شہرت کی حرص سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّکے خوف سے ڈرنے کے متعلق نصیحت کی ۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےرسالہ ”بیٹے کو نصیحت“سے حدیث پاک تحفۃً پیش کرتے ہوئے اپنے صاحبزادے، دعوت اسلامی والے اور والیوں سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔

جانشین عطار حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کو پیغام ملتے ہی انہوں نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےامیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔ جانشین عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی درازی عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں اور بارگاہ رب العزت میں اپنے پیرومرشد کے نصیحت پر عمل پیرا ہونے کے لئے استغاثہ بھی پیش کیا۔


7جون 2020ء بروز اتوار مدنی چینل پر سلسلہ ”دلوں کی راحت“براہ راست نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ ومولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکت کی۔

دوران سلسلہ صلوٰۃ التوبہ ادا کی گئی ۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا توبہ کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہنا تھا کہ توبہ کرنے والا اپنے گناہ پر نادم (شرمندہ ) ہو اس کے بعد اللہ رب العزت کی بارگاہ میں معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرے۔

اس سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

عاشقان رسول نے بذریعہ کال ”دلوں کی راحت“ سلسلےکو خوب سراہااور اپنے سوالات کئے جن کے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔


محمد امتیازمدنی کی دو سال کی اکلوتی شہزادی  ام حبیبہ کو اچانک اُلٹی آئی اور واپس گلے میں چلے گئی جس وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے ہنستی کھیلتی شہزادی 6 شوال المکرم 1441ھ کو کشمیر میں اللہ کو پیاری ہوگئی۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےتمام سوگواروں سے تعزیت کی اور بچی کواپنے والدین کے لئے ذخیرہ آخرت بننے، والدین کی شفاعت اور بخشش کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہِ رب العزت میں دعا ئیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے غمخواری کرتے ہوئے انہیں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور ایصال ثواب کے لئے ایک حدیث پاک بیان فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے گھر کے اسلامی بھائیوں کو قافلے میں سفر کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے سبب اس وبا سے نجات کے لئے آج 07جون2020ء بروز اتوار”دلوں کی راحت پروگرام“ میں رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوگااس کے بعد ”صلوۃالتوبہ “اور” اجتماعی توبہ“ کا سلسلہ ہوگا۔آخر میں امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ” خصوصی دعا “فرمائیں گے۔

یہ سلسلہ مدنی چینل اور دعوت اسلامی کے سوشل میڈیاکے پیجز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے مدنی التجا ہے کہ اس سلسلے کو ضرور دیکھیں اوراجتماعی توبہ و دعا میں شامل ہوں۔


ہر ہفتے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں عالمی مذہبی اسکالر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے علم وحکمت بھرے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔

اس سلسلے میں 6جون2020ء بروز ہفتہ کو بھی مدنی مذاکرے کا اہتمام ہوا جس میں دنیا بھر سے عاشقان رسول نے بذریعہ مدنی چینل و سوشل میڈیا بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:خوشی ہویاغمی ہماری سوچ اوراندازکیساہونا چاہئے ؟

جواب:خوشی ہویا غمی ،آفت آئے یاراحت ملے، ہرحال میں اللہپاک کی جانب رجوع کرناچاہئے ،اُسی کی طرف توجہ اورنظررکھنی چاہئے۔ مصیبت ومشکل میں توبہ واِسْتِغْفَارکی کثرت اورعیش وراحت میں شکرِاِلٰہی بجالانے کی عادت بنانی چاہیے۔کسی کی موت کی خبرسُن کر اپنی موت کو یادکرنا چاہئے ، اپنی آخرت کی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے ،کسی مسلمان کی تکلیف کا سُن کردل میں ہمدردی اورخیرخواہی کا جذبہ پیداہونا چاہئے ۔خوشی پربھرپوراندازمیں شکراورغم پر صبرکرناچاہئے ۔

سوال:نفسِ راضیہ کیا ہے ؟

جواب:نفس کی ایک قسم نفسِ راضیہہے، نفسِ راضیہ وہ ہے جوہرحال میں اللہ پاک کی رِضا پر راضی رہے،نعمت ملی یا نعمت چلی گئی، نفساللہپاک کی رِضا پر راضی ہو۔ ذہن بن جائے کہاللہ پاک نے جوکیا سب صحیح کیا ،یہ نفس حاصل ہوگیا تو اِنْ شَآءَاللہ کامیابی ہے ۔ سوال: اللہ پاک نے فرعونیوں پرکون کون سے عذابات بھیجے ؟

جواب:ٹِڈیوں،مینڈکوں اورخون وغیرہ کے عذابات بھیجے۔

سوال:کراچی کے کون سے علاقے میں ساراسال ٹِڈیاں ہوتی ہیں ؟

جواب:کراچی کےمشہورعلاقے کھارادرکےایک محلے ’’مکرپاڑہ‘‘میں۔میں نے بارہایہاں ٹِڈیاں دیکھی ہیں ۔مکہ مکرمہ ومدینۂ منورہ میں بھی ٹِڈیاں ہوتی ہیں ۔

سوال: کیا ایسے بھی کیڑے ہیں ،جن کی گردن جُداہوجائے پھربھی یہ بہت دیرتک زندہ رہتے ہیں ؟

جواب:جی ہاں !ٹِڈی(Locust)،سانپ(Snake)،لال بیگ(Cockroach) وغیرہ۔

سوال:حضرت امیرِحمزہرضی اللہ عنہ کو’’امیرِطیبہ‘‘ کیوں کہتے ہیں ؟

جواب:امیرکا معنی ہے سردار،آپ بعض لشکروں میں امیربنائے گئے، شایداس لیےآپ کو امیرکہاجاتاہے۔

سوال:حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام اوران کی والدہ حضرت ہاجرہ کو مکہ شریف میں کس کے حکم سے چھوڑا؟

جواب:اللّٰہ پاک کے حکم سے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ’’ اہم سوالات وجوابات‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یاالٰہی! جو کوئی رسالہ ’’ اہم سوالات وجوابات‘‘کے 28 صفحات پڑھ یا سُن لے،اس کے ایمان کی حفاظت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنےمدنی منّے احمد علی کی جلد صحت یابی اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے والدین کو بیماری اور پریشانیوں میں صبرو ہمت سے کام لینے کی تلقین کی اور کتاب فیض القدیر سے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا قول پیش کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنے، مدنی انعامات پر عمل کرنےاور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔