پچھلے  دنوں خلیفہ فیض ملت صوفی مقصود حسین قادری نوشاہی اویسی ،خالد محمود عابد حسین اور آصف شریف کی والدہ محترمہ اور جنید قادری رضوی کی دادی جان جمیلہ بیگم گردوں کی تکلیف کے سبب 2 جماد الاخریٰ 1441سن ہجری کو تقریبا 85 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ جمیلہ بیگم کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔