مشہور مالکی عالمِ دین حضرت شیخ سیدمحمد علوی مالکی رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ اور ڈاکٹر سید احمد بن محمدبن علوی کی والدہ محترمہ رضیہ بنت عبد الرحیم رضوان 8 ذوالقعدۃ الحرام 1441ھ کو مکہ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہی سے انتقال فرماگئیں۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید عبد اللہ بن محمد بن علوی مالکی، سید علوی بن محمدبن علوی مالکی، سید علی بن محمد بن علوی مالکی، سید حسن بن محمد بن علوی مالکی اور سید حسین بن محمد بن علوی مالکی سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔


قربانی کا جانورخریدنے کے لیے جائیں تو اپنے ساتھ ایسے آدمی کو لے کرجائیں جو جانوروں کی عمروغیرہ کی پہچان رکھتاہوں، دیکھ بھال کر لیں،چلاکربھی دیکھ لیں ،جانورکی عمرقربانی کے لیے پوری ہووغیرہ چیزوں کو دیکھنا ضروری ہے۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ اچھا وہ ہے جس سے رب راضی ہو،جس کا خاتمہ ایمان پر ہواوربغیرحساب وکتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ماں باپ بچوں کو سب سے پہلے کس چیز کی تعلیم دیں ؟

جواب: ماں باپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے بچوں کو قرآن ِ کریم اوردِین کی تعلیم دلوائیں ۔

سوال:غُصّہ آجائے تو کیا کرنا چاہئے؟

جواب:غُصّہ آجائے اگرچہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو،خاموش ہوجائیے ،اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ لیجئے ،کھڑےہوں تو بیٹھ جائیے ،بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیے ،وضو کرلیجئے ،جس پر غصہ آیا ہے وہ سامنے ہوتو وہاں سے ہٹ جائیے،مزیدمعلومات جاننے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کےرسالے ’’غصے کا علاج‘‘کا مطالَعہ کیجئے ۔

سوال:اسلامی بہنیں اپنے واٹس ایپ(Whatsapp) کے پروفائل(Profile) اوراسٹیٹس(Status) میں کیا لگائیں؟

جواب:اسلامی بہنیں اپنےپروفائل پرکوئی اچھا ساجملہ مثلاً’’کیا بات ہے مدینے کی ‘‘لکھاہوالگادیں،اسٹیٹس کی جگہ پر مدنی مرکز کی جانب سےجاری کردہ نیکی کی دعوت پر مشتمل تیس سیکنڈ(30 Seconds)کی ویڈیولگادیں ۔

سوال:نمازخشوع و خضوع سے کس طرح اداکرنی چاہئے ؟

جواب:بدن اوردل میں رِقّت ہو،توجہ بھی نہ بٹے ،دل بھی لگا رہے ،تمام سُنّتیں،مستحبات اورواجبات کا خیال رکھے،یہ ذہن بنائے کہ اللہمجھے دیکھ رہا ہے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب:یا ربَّ المصطفَےٰ ! جو کوئی رسالہ اللہمیاں کہنا کیسا!“ کے 24 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کے ایمان پر سلامَتی کی مُہر لگادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 4جولائی2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ شریعت اور طریقت کی رہنمائی، طبی اور روحانی علاج کے ساتھ ساتھ بہت سی مفید باتیں بتاتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے کا رسالہ  ”اللہ میاں کہنا کیسا!“ہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفَےٰ ! جو کوئی رسالہ ”اللہ میاں کہنا کیسا!“کے 24 صفحات پڑھ یا سُن لے اُس کے ایمان پر سلامَتی کی مُہر لگادے۔ اٰمین۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے

Download


صاحبزادہ  عطار مولاناحاجی عبیدرضاعطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی وبا کورونا میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنے کے لئے پلازمہ دینے کے سلسلے میں کراچی کے نجی اسپتال میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا۔ صاحبزادہ عطار کے ہمراہ رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے بھی اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ عطارنے اسپتال میں موجود عملے اوردیگر اسلامی بھائیوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت بھی کروائی اور مدنی چینل کے ناظرین کو بھی اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


مقبول احمداور جمیل احمد (سب انسپکٹر) کے والد محترم پیر طریقت حضرت علامہ مولانا عبد الرحمٰن ملکانی صاحب بخار اور گردوں کی بیماری کے سبب 21 شوال المکرم 1441ھ کو 80 سال کی عمر میں دادو سندھ میں انتقال فرماگئے۔

پیر سید اشفاق احمد شاہ بخاری قادری صاحب اور پیر سید طیب سلطان شاہ بخاری قادری صاحب کے والد گرامی الحاج پیر طریقت سید عبد الحمید شاہ بخاری قادری صاحب علالت کے سبب 28 شوال المکرم 1441ھ کو 100 سال کی عمر میں ملتان میں رحلت فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کومدنی پھول پیش کئے۔


انفرادی طورپر جوقربانی کی جاتی ہے، اِس سے زیادہ مسائل اوراحتیاطیں  ’’اجتماعی قربانی‘‘میں ہیں ،میری تاکیدہے کہ اجتماعی قربانی وہی کریں جو علمائےاہلِ سُنّت کے زیرِسایہ یہ کام سرانجام دیں ،جو لوگ عُلماسے بے نیازہیں اوراجتماعی قربانی کررہے ہوں تو ان کے ساتھ قربانی کا حصہ نہ ڈالاجائے ۔مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ’’اجتماعی قربانی کے مدنی پھول‘‘کا بھی مُطالَعہ کریں لیکن اس کا مُطالَعہ کافی نہیں ،عُلماسے سمجھنا بہت ضروری ہے ۔دعوتِ اسلامی کے تحت جو اجتماعی قربانی کی جاتی ہے، اس کا م کوسرانجام دینے والوں کی دارالافتااہلسنّت کےمفتیان ِکرام وغیرہ تربیت کرتے ہیں ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو گزشتہ رات مدنی مذاکرے میں گفتگو فرمارہے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ دنیاوی امراض سے جسم متاثرہوتاہے مگرگناہوں کے امراض سے ایمان ضائع ہونےکا اندیشہ ہے۔جس طرح ہم دُنیاوی امراض سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اس سے زیادہ گُناہوں کے امراض سے بچنا چاہئے۔

مدنی مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال:بخارکادرجہ حرارت کتنا ہوتو اُسے تیز بخارکہتےہیں اورسب سے پہلے کس کو بخارہوا؟

جواب: بخارکادرجہ حرارت102°F ہوتواُسےتیزبخارکہتےہیں اورسب سے پہلےشیر(Lion)کوبخارہواتھا۔

سوال:کس مرض کو مرضُ الانبیا کہا جاتاہے؟

جواب:بخارکومرضُ الانبیا کہا جاتاہے،ہمارےپیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے بخارمیں ہی وصالِ ظاہری فرمایا۔

سوال:بارش کے وقت کون سی دُعاپڑھی جائے اوراس وقت دُعاکرنےکی کیا فضیلت ہے؟

جواب: یہ دُعاپڑھی جائے :اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا ۔(ترجمہ: اے اللہ! خوشحال کرنے والی بارش برسا) بارش کے وقت دُعا قبولیت کے زیادہ قریب ہے۔

سوال:کیا ہردُنیاوی نعمت میں زحمت بھی ہے؟

جواب:عموماًہردنیاوی نعمت کے ساتھ زَحمت(تکلیف)بھی لگی ہوتی ہے ،پھول کے ساتھ کانٹابھی ہوتاہے۔بعض اوقات نعمت والاتکبُرکاشِکاربھی ہوسکتاہے،اسی طرح ہردُنیاوی کمال کوزوال ہے۔اللہ پاک ہرحال میں ہمیں عاجزی کرنےاوراپنی بارگاہ میں جھکنے والا بنائے۔

سوال: بچے بازارکی چیزیں کھائیں تو اس کےکیا نقصانات ہیں ؟

جواب:بازاری چیزیں بچوں کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں ،بھوک کم لگتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کھانے والی چیزیں مثلاً پھل فروٹ اورکھانا وغیرہ نہیں کھاتےاورکمزورہوجاتے ہیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ کعبے کے بارے میں دِلچسپ مُعلوماتپڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی؟

جواب:یا الٰہی! جو کوئی رِسالہ کعبے کے بارے میں دِلچسپ مُعلوماتکے 25 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو برسات میں طوافِ کعبہ کی سعادت عنایت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم


آج 27 جون 2020ء کی شب تقریباً 9:30 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔

واضح رہے کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مدنی مذاکرے اجتماعی طور پر منعقد نہیں ہوگا۔ تمام عاشقان رسول اپنےاپنے گھروں میں بذریعہ مدنی چینل اس مدنی مذاکرے میں شرکت فرمائیں۔


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے کا رسالہ ”کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات“ہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ کیجئے۔

دعائے عطار

یا الٰہی! جو کوئی رسالہ ” کعبے کے بارے میں دلچسپ معلومات “کے 25 صفحات پڑھ یا سن لے اُس کو برسات میں طواف کعبہ سعادت عنایت فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


مفتی عمران حنفی قادری صاحب اور مشتاق قادری،اشفاق قادری، طاہر قادری، اظہر عطاری (سینئر مفتی دارالافتاء جامعہ نعیمیہ لاہور ) کی والدہ محترمہ 26 شوال المکرم 1441ھ کو ہارٹ اٹیک کے سبب اکبر یہ گاؤں نزد نارین منڈی میں رحلت فرماگئیں۔

خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولاناغلام حسین قادری شافعی صاحب کی زوجہ اور محمد مصطفیٰ قادری شافعی کی والدہ محترمہ حاجہ مسعودہ صاحبہ 21 شوال المکرم 1441ھ کو بخار کے سبب62 سال کی عمر میں ہند کے شہر ممبئی میں انتقال فرماگئیں۔

حضرت مولانا پیر محمد ارشد سبحانی صاحب اور محمد افضل کے والد محترم حضرت مولانا نور محمد بھوروی صدیقی صاحب 14 شوال المکرم 1441 ھ کو 72 سال کی عمر میں خانقاہ سراجیہ میانوالی میں انتقال کرگئی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحومین کے تمام لواحقین اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی پھول پیش کئے۔


سراج احمد عطاری (فاضل جامعہ امجدیہ) کو المدینۃ العلمیہ میں خدمت سر انجام  دیتے ہوئے تقریبا 12سال سے زائد ہوگئے ہیں پچھلے دنوں انکے صاحبزادےحافظ فہد حسین عطاری مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے سو گئےجس کے بعد رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیٹ پر سانپ نے ڈس لیا اور ایک دن بعد21شوال المکرم1441سن ہجری کو 13سال کی عمر میں لاڑجنوبی جلالپور پیر والا میں رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسراج احمد عطاری اور ان کے گھر والوں سے تعزیت کی اور انہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم حافظ فہد حسین عطاری کے لئے ایصال ثواب کیا اور مدنی منے کو آخرت میں اپنے والدین کی نجات کا ذریعہ بننے کے لئے بارگاہ رب العزت عَزَّوَجَلَّ میں دعا کی۔


دارالعلوم غوثیہ کراچی  کے شیخ الحدیث والتفسیر پیر طریقت حضرت علامہ مولانامفتی عبد الحلیم ہزاروی صدیقی صاحب24 شوال المکرم 1441ھ کو دار فانی سے کوچ فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمفتی عبد الحلیم ہزاروی صدیقی رحمۃ اللہ علیہ کے تمام مریدین، محبین اور معتقدین سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔