
علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی
ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”رسالہ
سیرتِ بابا فرید“ پڑھنے /سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک!
جو کوئی رسالہ سیرتِ بابا فرید کے 17
صفحات پڑھ یا سن لے اس کو
اس کی آئند ہ نسلوں کو اولیائے کرام کا
عاشق بنا اوران سب کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن
لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
مسلمانوں کو ایک دوسرے کی خیر خواہی کرنی چاہیے اور دوسر
ے مسلمانوں کا خیال رکھنا چاہیے ، مولانا محمد الیاس قادری
.jpg)
گزشتہ رات
ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ تھوڑی دیر کے لیے بھی کوئی ساتھ ہو تو اس کے
بھی حقوق ہیں، ایک لمحے کے لیے بھی صحبت ہو تو اس کے بارے میں سوال ہوگا۔ مذاق
مسخری سے اجتناب کیجئے، نہ صرف نگران یا
استاد کی موجودگی میں سنجیدگی ہونی چاہیے بلکہ ہر وقت عمل صرف اور صرف اللہ پاک کی رضا کے لیے ہونا چاہیے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private
Study) جاری رکھنا چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا
جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔
مدنی
مذاکرے کے چند منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:كوئی کام تربیت حاصل کرکے کرنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: ہر
کام کے لیے تربیت ضروری ہے، بغیر تربیت کے کام کرنے سے بعض اوقات وہ کام خراب ہوجاتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
سوال :جہیز کے بارے میں آپ کیا فرماتے
ہیں؟
جواب:جہیز
دینا سُنت سے ثابت ہے ،مگراب اس میں کئی خرابیاں آگئی ہیں جن کو دُور کرنا چاہیے۔
سوال :حدیثِ مبارکہ پڑھنے
پڑھانے میں کس طرح کےآداب كاخيال رکھنا چاہئے؟
جواب: حضرت امام مالک رحمۃاللہ علیہحدیث پڑھانے سے پہلے غسل کرتے، خوشبو لگاتے
اور اچھی جگہ بیٹھتے تھے،اللہ
پاک ان کے صدقے ہمیں بھی حدیثِ پاک کا ادب
و احترام نصیب فرمائے۔
سوال :علمِ دین سکھانے کے
بارے میں بزرگوں کا کیا جذبہ تھا ؟
جواب:ایک بزرگ کا قول ہے کہ میرے بس میں ہوتا تومیں
لوگوں کوعلمِ دین گھول کر پِلا دیتا۔
سوال:شرعی مسائل سیکھنے کے لیے آپ کس طرح کوشش کرتے تھے؟
جواب:ایک ایک مسئلہ پوچھنے کے لیے عوامی سواری میں سوا سوا گھنٹہ سفراور
بسااوقات کافی دیر پیدل چل کرمفتی وقار الدین قادِری رحمۃاللہ علیہ کی
خدمت میں جاتا تھا۔
سوال :دِینی کتب کے مطالعے کے حوالے سے طلبہ کو آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب:طلبہ علمِ دین کو چاہیے کہ دورۂ حدیث
کرنے کے بعد بھی نجی مطالعہ(Private Study) جاری رکھنا
چاہیے، اس سے علم میں اضافہ ہوتا جائے گا، دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھی
وابستہ رہیں، مدنی کام بھی کرتے رہیں۔
سوال :دورۂ حدیث شریف علمِ
دین کے طلبہ کاکیا آخری سال ہوتا
ہے؟
جواب: یہ ان کا پہلا سال ہونا چاہیے،علمِ دین تو
پنگھوڑ ے سے قبر تک حاصل کرنا ہے۔ علمِ دین اللہ پاک کے لیے
حاصل کر نا چاہیے نہ کہ سند اور ٹائٹل حاصل کرنے کی خواہش ہو۔
سوال :طالبات علمِ دین حاصل
کرکے کیا خدمات سر انجام دیں؟
جواب:یہ بھی اپنے جامعۃ المدینہ میں تدریس کریں، دعوتِ اسلامی کی کوئی تنظیمی ذمہ داری ملے تو
اسے سر انجام دیں، شادی کے بعد بھی علمِ دین کے شعبے سے وابستہ رہیں ۔
سوال:سادگی کے بارے میں کچھ مدنی پھول ارشاد فرما دیجئے؟
جواب:اسلامی بھائی بھی اور اسلامی بہنیں بھی سب
سادگی و عاجزی اپنائیں،ہلکے کلر(Light Color) کا ڈِھیلا ڈھالہسادہ
لباس پہنیں، اسلامی بھائی زلفیں رکھیں۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ”محرم کے فضائل“پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے
کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ”محرم کے فضائل“ پڑھ یا سُن
لے،اُس کی کربلا والوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اُس کو بے
حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں
سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ ”
محرم کے فضائل “ ہے۔ رسالے کا
مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی
دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ
کیجئے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” محرم کے فضائل “کے پڑھ یا سُن لے اس کی
کربلاوالوں کے طفیل آفتوں اور بلاؤں سے حفاظت فرما اور اس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں:

امیر اہلسنت نے مفتی صاحب کیلئے دعائے مغفرت
فرمائی اور الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ، حضرتِ عزیزِ ملت، سراج الفقہاء مفتی نظام الدین
رضوی اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ
سوگواروں سے تعزیت کی۔
الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور کے سینئر مدرس و مفتی،
عظیم عالم دین حضرت علامہ مولانا مفتی معراج القادری مصباحی 19 ذوالحجۃ الحرام
1441ھ کو 55 سال کی عمر میں روناہی ہند میں وصال فرماگئے۔
اطلاع ملنے پر امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے حضرت
کے والد محترم ظفر احمد خان، صاحبزدگان عادل معراج رضوی اور فاضل معراج رضوی،حضرت
کے بھائیوں مسرور احمد خان رضوی اور حضرت مولانا شمیم احمد خان قادری نیز آپ کے
تلامذہ، محبین، متعلقین خصوصاً الجامعۃ الاشرفیہ کے سربراہِ اعلیٰ، حضرتِ عزیزِ
ملت، حضرت سراج الفقہاء، اور تمام اساتذۂ اشرفیہ سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کی
اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین
فرمائی۔
واضح
رہے کہ حضرت علامہ مفتی محمد معراج القادری مصباحی صاحب 19 ذی الحجہ 1441ھ، مطابق 10 اگست 2020ء مختصر علالت کے بعد اس جہانِ فانی کو خیرآباد
کہہ گئے، موصوف کا الجامعۃ الاشرفیہ کے قابل قدر فرزندوں میں شمار ہوتا تھا۔
15 اگست کو مدنی مذاکرے کے بعد افتتاح بخاری
کا سلسلہ ہوگا، امیر اہل سنت بخاری شریف کی پہلی حدیث بیان فرمائیں گے

15اگست 2020ء کی شب تقریباً 10:00 بجے مدنی چینل پرہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوگا جس میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے
حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ مدنی مذاکروں میں شرعی رہنمائی، طبی اور
روحانی علاج سمیت بہت سی مفید باتیں بھی بیان کی جاتی ہیں۔
اس مدنی مذاکرے کے دوران جامعۃ المدینہ ملک و
بیرون ملک کے دورۃ الحدیث شریف(عالم
کورس کی آخری کلاس) کے طلبہ و
طالبات کے لئےافتتاح بخاری کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں امیر اہل سنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بخاری شریف کی پہلی حدیث اور اس کی تشریح بیان فرمائیں
گے۔
امیرِ اہلِ سنت کی پوتی حبیبہ عطاریہ کی رسمِ بسم اللہ، بانیِ دعوتِ اسلامی نے بسم
اللہ پڑھائی

11 اگست 2020ء بروز منگل رات 10:00 امیر اہل
سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے Official
Facebook pageپر Live سلسلہ فرمایا اور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
دیئے۔
اس موقع
پر امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی پوتی اور حاجی عبید رضا عطاری کی صاحبزادی
حبیبہ عطاریہ کی رسم ِبسم اللہ کی گئی جبکہ امیر
اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاس
حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

9اگست 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں تین اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ امیر اہل سنت کے جانشین و بڑے صاحبزادے حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دولہوں کے
خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر
جانشینِ امیرِ اہلِ سنت نے دعافرماتے ہوئے
دونوں خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔

امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور مطالعہ کرنے والوں کو اپنی دعا وں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے کا رسالہ ” خاکِ مدینہ کی برکتیں
“ ہے۔ رسالے کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنی
دعاوں سے بھی نوازا ہے۔ دعائے عطار کے حقدار بننے کے لئے اس رسالے کا ضرور مطالعہ
کیجئے۔
دعائے عطار
یا ربِّ مصطفَےٰ! جو کوئی رسالہ ” خاکِ مدینہ کی
برکتیں “کے 16 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو ایمان و عافیت کے ساتھ خاکِ مدینہ پر موت دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے بالکل مفت ڈاون لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں

عید قرباں کے دوسرے دن جانشین امیر اہل سنت
مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی
امین قافلہ کے ہمراہ عزیز آباد، ناظم آباد، میمن نگر، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور
ملیر میں قربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔
جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور لاک ڈاؤن
ختم ہوتے ہی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ صاحبزادہ عطار نے قافلے میں سفر
کرنے کی نیت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی دی۔
امیر اہل سنت کا کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ کا
دورہ، والدہ محترمہ کے مزار پر حاضری

عید قرباں کے دوسرے دن امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کنز
الایمان مسجدپرقربانی کی کھالوں کے لئے قائم کلیکشن پوائنٹ
کا دورہ کیااور کھالیں جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔
بعد ازاں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میوہ قبرستان میں اپنی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کے مزار
شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید
رضا عطاری مدنی اور نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری بھی ہمراہ تھے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن سید عارف عطاری کے والد محترم قاضی سید ارشاد علی صاحب کا ہند کے شہرناسک میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیا تھا۔
انتقال
کی خبر ملنےپر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحوم کے صاحبزادگان رکن شوریٰ سید عارف عطاری
اور سید مبین عطاری سے تعزیت کی اور صبرکرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مرحوم سید ارشاد
علی کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے
مغفرت کی۔
صحرائے مدینہ کراچی میں امیر اہل سنت اور نگران شوری کی
آمد ، مزارات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ

4اگست 2020ء کو امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےنگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی کا دورہ
کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےصحرائے مدینہ میں مرحوم نگران شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری، مفتیِ دعوت
اسلامی محمد فاروق عطاری، رکن شوری حاجی زم زم عطاری اور اپنی ہمشیرہ رحمۃ اللہ علیہم کے مزار پر جاکر ایصال ثواب
کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے صحرائے مدینہ میں
قائم کھال گودام کا وزٹ کیا اور کھال گودام میں موجود اسلامی بھائیوں کو عیدی بھی
دی۔