3اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں پوچھے گئے سوال (چھوٹوں پر رَحم کس طرح کیا جائے؟) کے جواب میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جو
رَحم دِل ہوگا تو قدرتی طور پراسےچھوٹوں پر رَحم آئے گا، اگرچھوٹا کوئی غلطی
کرے تو دَرگُزر (معاف)کیاجائے، شفقت کی جائے، ان کو نظر انداز (Ignore)نہ کیا جائے، بار بار نہ ٹوکا جائے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ اگر میری اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے
ملاقات ہوتی تو انہیں سلام عرض کرتا، دست بوسی کرتا اور مغفرت کی دعا کرواتا۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:فی زمانہ قناعت
کی دولت کیسے ملے ؟
جواب: جتنا ملاہے اُ س پر
راضی رہئے، دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھیے، دوسروں سے امید بھی نہ رکھیے ،مکتبۃ
المدینہ کی کتاب ’’نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات‘‘سے قناعت کے
فضائل (صفحہ75) کا
مطالعہ کیجئے۔
سوال: کیاایمبولینس(Ambulance) کو راستہ دینا چاہیے؟
جواب: جی بالکل دینا چاہیے، بعض اوقات اس میں مریض ہوتا ہے اور اسے جلد
ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے، اس کے علاوہ اور بھی کوئی گاڑی ہو تو ایثار کرتے ہوئے اسے
جانے دیا تو ایثار کا ثواب ملے گا۔
سوال: گھر والے تکلیف دیں تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:صبر کرنا چاہیے ، گھر والے
بدمزاج ہوں تو در گزر کیجئے، اچھے انداز میں سمجھائیے، محبت وشفقت کابرتاؤکیجئے۔
سوال: گھر والے بچوں کو
سمجھاتے بھی ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں ،اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب: بعض بچے شریف ہوتے ہیں جو تنگ نہیں کرتے ، لیکن
اکثر بچے آزاد خیال ہوتے ہیں وہ نہیں سمجھتے، بچوں کو مدنی چینل(Kids
Madani Channel) دکھائیں، اس سے انہیں مدنی پھول ملیں گے۔
سوال: عید
ِمیلادُ النبی (صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم)کے موقع پر کس طرح ڈیکوریشن کی جائے ؟
جواب:اس طرح سجاوٹ کریں
کہ راستہ تنگ نہ ہو، سڑک وغیرہ کھود کر خراب نہ کی
جائے، کسی مسلمان کی دِل آزاری اوراسے تکلیف نہ ہو،سب کچھ عین
شریعت کے مطابق کیا جائے۔
سوال: عید ِمیلادُ النبی کے لیے جو
چراغاں (Lighting)کیا جاتا ہے،یہ لائٹنگ کب چلائی(On) جائے اور کب بند(Off) کی جائے؟
جواب: جب اندھیرا ہوجائے تو لائٹنگ چلائی جائے اور جب چہل پہل بند ہوجائے ، لوگوں کے سونے کا وقت ہوجائے تو فوراً بند کردی جائے۔
سوال: عشقِ رسول بڑھانے کے لیے کیا
کرنا چاہئے ؟
جواب: رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوبیوں
کی معلومات حاصل کی جائیں، سیرت کا مطالعہ کیا جائے،
درُود و سلام کی خوب کثرت کی
جائے، شریعت کے مطابق پڑھی گئی خوش اِلحان نعت خوانوں کی
نعتیں سُنی جائیں، اِنْ شَاۤءَ اللہ عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا۔
سوال: مدنی انعامات اور محاسبہ کی جگہ کیا الفاظ
بولے جائیں؟
جواب:مدنی انعامات کے بجائے اب نیک اعمال اور محاسبہ کے بجائے "جائزہ"کا لفظ طے ہوا
ہے۔
سوال: یومِ قفلِ مدینہ کس طرح منایا جائے ؟
جواب:ہرعیسوی (انگریزی)ماہ کی پہلی پیر(1st
Monday)کو یومِ قفلِ مدینہ منایا جائے ،اگر ہم فضول اور
گناہوں بھری باتوں سے بچ جائیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے، زبان کی وجہ سے بہت
مسائل ہوتے ہیں، زبان کو کنٹرول کر نا ضروری ہے ، میں ایامِ قفلِ مدینہ پیر، منگل اور بدھ
کو منانے کی نیت کرتا ہوں، مجلس نیک اعمال یوم قفلِ مدینہ اور ایامِ قفلِ
مدینہ کی کار کردگی مجھے بھیجے۔
سوال: حضرت عثمانِ غنی رضی
اللہ عنہ
کا یومِ شہادت کیا ہے ؟
جواب: 18 ذوالحجة الحر ام ۔
سوال: آپ کا پہلا
سفرِ مدینہ کب ہوا؟
جواب: میں نے 1980 میں مدینے شریف کا پہلاسفر اپنے ملک(پاکستان) سے براہِ راست
کیا تھا۔
سوال:امیراہل سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہنےیومِ قفلِ مدینہ یاایام ِقفلِ مدینہ منانے والوں کو
کیادُعادی؟
جواب:یا اللہ !جو کوئی ہر مہینے ایامِ قفلِ مدینہ 3 دن کے لیے منائے، اُس کا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو ، اس کو تیرے محبوب (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے جلوےنظر آئیں، دیدار ہو،اُن کے گھر میں سکون قائم
ہو، قبر و آخرت میں امن قائم ہو ،نزع کی سختیوں سے یہ بچا رہے اور بے حساب مغفرت اس کا مقدر ہو ،اُن سب کے صدقے میرے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو، مولائے
کریم! سب کو ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت نصیب فرما، کہ مہینے میں 3 دن خصوصیت
کے ساتھ اور پھر زندگی بھر ہماری زبان پر مدینے کا لاک(Lock) یعنی تالا لگ جائے ، ہم اسی
وقت بولیں جب اس کی ضرورت ہو اور اےرب!تیری
رضا ہو، تیری رضا نہ ہو تو ہم نہ بولیں کاش!
کرم فرما دے، اللہ پاک !کرم فرمادے، جو یومِ قفلِ
مدینہ 1 دن کا منائیں گے، ان کے حق میں بھی یہ
دعائیں قبول فرمالے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات
کا رسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اور اُس کی آل کو ہمیشہ جادو اور شریر
جِنّات کے اثرات سے محفوظ فرم ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم