عظیم مفسر، محدث، مصنف کتبِ کثیرہ ڈاکٹر شیخ سید نور الدین عتر حسنی صاحب 6 صفر المظفر 1442ھ کو 86 سال کی عمر میں شام کے شہرحلب میں انتقال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ڈاکٹر شیخ سید نورالدین عتر حسنی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان شیخ یحیٰ عتر حفظہ اللہ اور شیخ عبدالرحیم حفظہ اللہ سمیت تمام لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی دعائیں کیں۔


27ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں کئے گئے سوال (کفریہ جملے بولنے سے کس طرح حفاظت ہو؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ علم اوراہلِ علم وعلمااوراچھی صحبت اوراسلامی کتابوں کے مُطالعہ سے دُوری کی وجہ سے بعض نادان لوگ کفریہ کلمات بول دیتے ہیں، ہرشخص ایمان کی قدرسمجھے، اپنے ایمان کی حفاظت کی فکرکرے، دعوت ِاسلامی سے وابستہ رہے، مدنی چینل دیکھتارہے توایمان کی حفاظت کے اسباب ہوں گے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ حدیثِ پاک میں ہے،’’ جس نے اچھّی طرح وُضو کیااور پھر آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اورکلمۂ شہادت پڑھا،اُس کے لیے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے اندر داخل ہو۔ (مُلَخَّصاً صحیح مسلم،1/122)

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:نظرکمزورنہ ہواس کا کوئی وظیفہ بتادیجئے؟

جواب: جو وُضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کرسُوْرَۂ قَدْر(اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ لَيْلَةِالْقَدْرِ)پڑھ لیا کرے ،اُس کی نظر کمزور نہ ہوگی۔ (مسائلُ القرآن ص 291)

سوال:روزی میں برکت کا کوئی وظیفہ بتادیجئے ؟

جواب: نمازِ فجر کے بعداوّل وآخرچودہ (14)مرتبہ دُوردشریف ،ایک ہزارچارسو(1400)مرتبہ’’ یَا وَہَّابُ‘‘پڑھیں ۔

سوال:چشتی کون ہوتے ہیں ؟

جواب: سلطانُ الہند حضرت خواجہ غریب نوازسیدحسن سنجری چشتیرحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں جومُرید ہوں،انہیں چشتی کہتے ہیں اورجو حضرتِ غوث ُالاعظم سیدعبدالقادِرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلےمیں مُرید ہوں، انہیں قادِری کہا جاتاہے ۔

سوال:کیا لیٹ کرموبائل استعمال کرنے کا بھی کوئی نقصان ہے ؟

جواب:کیوں نہیں !ہروہ عمل جس سےآنکھوں پر زورپڑے،اسی طرح آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے۔

سوال:17 صفر المظفرآپ کی والدہ کی برسی ہے، اپنی والدہ کاکوئی یادگارواقعہ سنادیجئے ؟

جواب:ماں کی محبت اورممتا(ماں کے پیار)کی قدرماں کےمرنےکےبعدہوتی ہے،اللہ پاک ماں کی زندگی میں ہی اس کی قدرنصیب فرمائے۔ ایک مرتبہ میرےایک دوست نے میری ماں کے سامنے میراذکرکیا تو میری ماں نے روتے ہوئے کہا کہ میرابابو (بچپن میں میرالقب تھا)کھیلنے کے دنوں میں کھیلانہیں، اس نےمحنت مزدوری کی ہے ۔

سوال: آپ نےبتایا کہ گھریلومسائل وغربت کی وجہ سے آپ نےبچپن سے محنت مزدوری کاسلسلہ شروع کیا تو دینی ماحول ،امامت اورنیکی کی دعوت دینے کی طرف مائل ہونے کا کیا سبب ہوا؟

جواب:ہمارےگھرمیں نمازوغیرہ کا ماحول تھا ،مذہبی گھرانہ تھا ،میری والدہ نمازکےلیے جگاتی تھیں ،بڑے بھائی کے ساتھ مسجدمیں جاتاتھا،اللہ پاک کے فضل سے یہی سبب ہے۔

سوال:سلسلہ ٔسہروردیہ کےبانی کون ہیں ؟

جواب:حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین عمر سہروردی بغدادیرحمۃ اللہ علیہ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” کن لوگوں کی دُعا قبول ہوتی ہے “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کی دعاؤں پر رحمت کی خاص نظر فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


عاشقان رسول کو دینی کتابوں کی رغبت دلانے  اور علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے “ کے 17 صفحات پڑھ یا سن لےاس کی دعاؤں پر رحمت کی خاص نظر فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book


’’مال ‘‘مومن ،کافر، نیک، فاسق سب کو حاصل ہوتا ہے جبکہ نفع بخش علم صرف مومن کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ (صراط الجنان جلد ششم ص345)

مسلمانوں کے دلوں میں علم دین کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 26ستمبر 2020ء کی شب 9:30 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


29 محرم الحرام 1442ھ کو جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب  آستانہ عالیہ سیال شریف پنجاب میں 70 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی صاحب اور محمد قاسم سیالوی صاحب سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سیالوی صاحبان کوحضرت خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مسجد بنام ”فیضان حمید الدین سیالوی“ بنانے اور ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لانے کی ترغیب دلائی۔


عاشقان رسول کو دینی معلومات سے آگاہی حاصل کرنے اور علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” صفر میں نحوست نہیں “ پڑھ یا سن لےاس کی دنیا و آخرت میں آفتوں اور مصیبتوں سے حفاظت فرمااور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عاشقان رسول کو علمِ دین سے سیراب کرنے کے لئے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 19ستمبر 2020ء کی شب 9:30 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


12 ستمبر 2020 کو دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری کے ماموں جان حاجی حنیف پولانی مرحوم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جس پر امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی حنیف پولانی کے صاحبزادوں ساجد پولانی، عماد پولانی اور مرحوم کے بھائی عارف پولانی اور نگرانِ شوریٰ و دیگر سوگواروں سے تعزیت کی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کی ترغیب دلاتے ہوئے مرحوم کی اولاد و دیگر رشتہ داروں کو ممکنہ صورت میں فیضانِ صحابہ کے نام سے مسجد بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی نیت کا اظہار کیا۔


علم مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے، مسلمان ہمیشہ حصولِ علم کی تگ و دو میں مصروف رہتا ہے،ان  علم کے پیاسوں کےلیے ہر ہفتے کی طرح آج بھی مورخہ 12ستمبر 2020ء کی شب 9:30 دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہوگا، جو مدنی چینل براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

اس مدنی مذاکرے میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے

تمام عاشقانِ رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں۔


علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ غسل کے ضروری مسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” غسل کے ضَروری مسائل“ پڑھ یا سن لےاس کو ظاہری و باطنی تمام گندگیوں سے پاک فرما اوراسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


5ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ امام غزالی نے لکھا ہے کہ عورتوں کابُرقع سادہ اورڈِھیلاڈَھالاہوناچاہئے ، آپ کا مزید کہنا تھا کہ ہر مسلمان کے دل میں اَہلِ بیت اورصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوان کی محبت ہونی چاہئے ،حدیثوں میں اس کی ترغیب بھی آئی ہے۔اپنے بچوں کو بھی اہلِ بیت اورصحابۂ کرام کی محبت سکھانی چاہئےتاکہ بچے بچے کے دل میں ان کی محبت ہو۔یہ محبت سعادت مندوں کا حصہ اوراللہ پاک کا فضل ہے۔ ہرصحابی عادل اورمتقی ہے اورہمارے لیے واجبُ التَّعْظِیم ہے ۔ہمیں ہرصحابی اوراہلِ بیت کےہرفرد کی محبت میں مضبوط ہوناچاہئے۔

آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ مسلمان کو گالی دینافِسْق(گناہ)ہے ،گالی دینا مسلمان کی توہین ہے ،ہراچھی فطرت اورشرافت والاگندی گالیاں دینے والے سےگِھن کھاتاہے ۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:18محرم الحرم ’’یوم مفتی دعوتِ اسلامی ‘‘ہے، اس موقع پر آپ کیافرماتےہیں؟

جواب:ہراسلامی بھائی اوراسلامی بہن کم ازکم 18دُرُودشریف پڑھ کر مفتیٔ دعوتِ اسلامی کو ایصالِ ثواب کرنا نہ بھولیں ۔

سوال:کم وقت میں زیادہ علمِ دین حاصل کرنے کے لیے کیا کریں ؟

جواب:کعبہ شریف کی طرف منہ کرکے مُطالَعہ کریں گےتو ان شاۤءَ اللہ زیادہ علم حاصل ہوگا،کعبہ شریف کی طرف منہ کرکےبیٹھنا سنّت بھی ہے ۔ آج کل کرسیوں پر بیٹھنے کا رواج ہے ،میرامشورہ ہے کہ جن سے بَن پڑھے وہ زمین پر بیٹھیں ،پیدل چلنے کی عادت بنائیں ،پانی خوب پئیں،پانی پینا گُردوں(Kidneys) کی صحت کے لیے ضروری ہے۔چھوٹے لقمے لے کرخوب چباکرکھائیں ،عبادت پر قوت حاصل کرنے، عبادت بہتراندازسے کرنے کی نیت سے احتیاطیں کریں ۔

سوال:شوگر(Sugar)نہ ہو،اس کے لیے کیاکرنا چاہئے ؟

جواب:میٹھا کم استعمال کریں ،چائے میں کم میٹھا ڈالیں ،مٹھائیاں نہ کھائیں ،چاول پکانے سے پہلے پانی میں بگھوئیں اورپہلاپانی نکال دیں،پیدل چلیں۔

سوال: کیا آم (Mango)کھانے سے شوگربڑھتاہے ؟

جواب:میراتجربہ ہےکہ آم کھانے سے شوگرمیں اضافہ نہیں ہوتا،مگرآپ کھانے سے پہلے اپنے طبیب(Doctor) سے مشورہ کرلیں ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ” اچھی بُری صحبت “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رِسالہ اچھی بُری صحبت پڑھ یا سُن لے،اس کو اپنےپسندیدہ بندوں کی صحبت نصیب فرما اور اس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


علمِ دین کی شمع سے قلوب کو منور کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کو ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اچھی بُری صحبت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی17 صفحات کا رسالہ ” اچھی بُری صحبت“ پڑھ یا سن لےاس کو اپنےپسندیدہ بندوں کی صحبت نصیب فرما، اور اس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book