آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے ، علامہ محمد مولانا
الیاس قادری
27ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں
کئے گئے سوال (کفریہ جملے بولنے سے
کس طرح حفاظت ہو؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ علم اوراہلِ علم وعلمااوراچھی صحبت
اوراسلامی کتابوں کے مُطالعہ سے دُوری کی وجہ سے بعض نادان لوگ کفریہ کلمات بول دیتے ہیں، ہرشخص ایمان کی قدرسمجھے، اپنے ایمان
کی حفاظت کی فکرکرے، دعوت ِاسلامی سے وابستہ رہے، مدنی چینل دیکھتارہے توایمان کی
حفاظت کے اسباب ہوں گے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ حدیثِ پاک میں ہے،’’ جس نے
اچھّی طرح وُضو کیااور پھر آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اورکلمۂ شہادت پڑھا،اُس کے
لیے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے اندر داخل ہو۔ (مُلَخَّصاً صحیح مسلم،1/122)
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:نظرکمزورنہ ہواس کا کوئی
وظیفہ بتادیجئے؟
جواب: جو وُضو کے بعد آسمان کی
طرف دیکھ کرسُوْرَۂ قَدْر(اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ
لَيْلَةِالْقَدْرِ)پڑھ
لیا کرے ،اُس کی نظر کمزور نہ ہوگی۔ (مسائلُ القرآن ص 291)
سوال:روزی میں برکت کا کوئی وظیفہ
بتادیجئے ؟
جواب: نمازِ فجر کے بعداوّل
وآخرچودہ (14)مرتبہ دُوردشریف ،ایک ہزارچارسو(1400)مرتبہ’’ یَا وَہَّابُ‘‘پڑھیں ۔
سوال:چشتی کون ہوتے ہیں ؟
جواب: سلطانُ الہند حضرت خواجہ
غریب نوازسیدحسن سنجری چشتیرحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں جومُرید ہوں،انہیں چشتی کہتے ہیں اورجو حضرتِ غوث ُالاعظم
سیدعبدالقادِرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلےمیں مُرید ہوں، انہیں قادِری کہا جاتاہے ۔
سوال:کیا لیٹ کرموبائل استعمال
کرنے کا بھی کوئی نقصان ہے ؟
جواب:کیوں نہیں !ہروہ عمل
جس سےآنکھوں پر زورپڑے،اسی طرح آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے۔
سوال:17 صفر
المظفرآپ کی والدہ کی برسی ہے، اپنی والدہ کاکوئی یادگارواقعہ سنادیجئے ؟
جواب:ماں کی محبت اورممتا(ماں کے پیار)کی قدرماں
کےمرنےکےبعدہوتی ہے،اللہ پاک ماں کی زندگی میں ہی اس کی قدرنصیب فرمائے۔
ایک مرتبہ میرےایک دوست نے میری ماں کے سامنے میراذکرکیا تو میری ماں نے روتے ہوئے
کہا کہ میرابابو (بچپن میں میرالقب تھا)کھیلنے کے دنوں میں کھیلانہیں، اس نےمحنت مزدوری کی ہے ۔
سوال: آپ نےبتایا کہ
گھریلومسائل وغربت کی وجہ سے آپ نےبچپن سے
محنت مزدوری کاسلسلہ شروع کیا تو دینی ماحول ،امامت اورنیکی کی دعوت دینے کی طرف مائل ہونے کا کیا سبب ہوا؟
جواب:ہمارےگھرمیں نمازوغیرہ کا ماحول تھا ،مذہبی گھرانہ تھا ،میری والدہ
نمازکےلیے جگاتی تھیں ،بڑے بھائی کے ساتھ مسجدمیں جاتاتھا،اللہ پاک کے فضل سے یہی
سبب ہے۔
سوال:سلسلہ ٔسہروردیہ کےبانی کون
ہیں ؟
جواب:حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین
عمر سہروردی بغدادیرحمۃ
اللہ علیہ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے
“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” کن لوگوں کی دُعا قبول ہوتی ہے “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کی دعاؤں پر رحمت کی خاص نظر فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم