22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
12 ستمبر 2020 کو دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری کے ماموں جان حاجی
حنیف پولانی مرحوم قضائے
الٰہی سے انتقال کرگئے تھے جس پر امیر اہل
سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم حاجی حنیف پولانی کے صاحبزادوں ساجد پولانی، عماد پولانی اور مرحوم کے بھائی
عارف پولانی اور نگرانِ شوریٰ و دیگر سوگواروں سے تعزیت کی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کی ترغیب دلاتے ہوئے مرحوم کی
اولاد و دیگر رشتہ داروں کو ممکنہ صورت میں فیضانِ صحابہ کے نام سے مسجد بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اپنی اچھی نیت کا اظہار کیا۔