امیر اہل سنت کی حضرت خواجہ حمید الدین سیالوی صاحب کے
لواحقین سے تعزیت
29 محرم الحرام 1442ھ کو جگر گوشہ حضور شیخ
الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب آستانہ
عالیہ سیال شریف پنجاب میں 70 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سجادہ نشین حضرت خواجہ محمد ضیاء الحق سیالوی صاحب اور محمد
قاسم سیالوی صاحب سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
سیالوی صاحبان کوحضرت خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مسجد بنام
”فیضان حمید الدین سیالوی“ بنانے اور ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لانے کی ترغیب
دلائی۔