امیر اہل سنت کی عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں رات
گزارنے کی درخواست

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ
وار اجتماع کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد ہوجاتا ہے
۔ مغرب کے بعد شروع ہونے والا یہ اجتماع جمعۃ المبارک کی صبح اشراق و چاشت جاری رہتا ہے۔ ان ہفتہ وار
اجتماع میں تلاوت ، نعت ، بیان اور دعا کے
بعد مسجد میں نفلی اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہےجس میں عاشقان رسول مسجد میں رات گزارنے
کے ساتھ ساتھ نماز تہجد ادا کرتے اور بارگاہ رب العزت میں دعائیں کرتے ہیں۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
ویڈیو پیغام کے ذریعے آج اور آئندہ بھی
ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کے بعد مسجد میں رات نفلی اعتکاف کر نے کے لئے عاشقان رسول سے درخواست کی ہے ۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ہفتہ
وار اجتماع میں رات نفلی اعتکاف کرنے والےاور
عاشقان رسول میں دعوت عام کرنے والے
اسلامی بھائیوں کو اپنی دعاؤں سے نواز ہے۔
پیغام
امیر اہل سنت:
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مکاشفۃ القلوب صفحہ نمبر 429 سےفرمان
نبوی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ”عقلمند وہ
ہے جس نے اپنے نفس کا محاسبہ کیا اور موت کے بعد کے لئے عمل کئے اور احمق وہ ہے جس
نے نفسانی خواہشات کی پیروی کی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈھیروں
دنیاوی تمنائیں رکھیں “ اور صفحہ نمبر 460 سے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ” بندے کے قدم اس وقت تک نہیں
ہلیں گے جب تک کہ اس سے چار چیزوں کا سوال نہیں کرلیا جائیگا، اس نے اپنی عمر کیسے
صرف کی، اپنے آپ کو کس چیز میں مصروف رکھا، اپنے علم پر کتنا عمل کیا اور دولت کیسے
کمائی اور کیسے خرچ کی ؟“
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ میرے تمام ذمہ دار مدنی بیٹوں
اور تمام ہی اسلامی بھائیوں کی خدمتوں میں عرض ہے کہ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی از ابتداء تا انتہاء پابندی فرمایا کریں اور رات اجتماع ہی
میں گزارے کریں، آرام فرمائیں اور اللہ نصیب کرے
تہجد بھی ادا کریں ۔
امیر
اہل سنت نے ذمہ داران اور اسلامی بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ
داران کو چاہیئے کہ اس کام کو لیکر اٹھیں،اور انفرادی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے
اسلامی بھائیوں کو تیار کرتے رہیں کہ رات رُکیں ، اللہ کرے ہر ہفتہ وار اجتماع میں ساری رات مسجد میں رونق
رہے، مسجد بھری رہے، عاشقان رسول مسجدمیں اعتکاف کی نیت کے ساتھ سوئیں اور آرام
کریں ۔
دعائے
عطار
یااللہ ! جوجو
دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں رات رکنے کے لئے اسلامی بھائیوں کو آمادہ کرے،
خود بھی رُکیں، کم از کم 12 ماہ اس طرح گزارے، انہیں اس وقت تک موت نہ دینا جب تک
پیارے حبیب ﷺ کا دیدار نہ کرلیں اور مدینہ جاگتی آنکھوں سے نہ دیکھ لے، حاجی نہ بن
جائے۔ ایمان پر عافیت کے ساتھ کلمے کے ساتھ محبوب کے جلووں میں مدینے میں شہادت مل
جائے، میرے حق میں بھی یہ دعائیں قبول
ہوجائیں۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

لاہور میں حضرت سید علی بن عثمان داتا گنج بخش (المعروف داتا علی ہجویری) رحمۃ اللہ علیہ کے 977ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
ہوگیا ہےجس کااختتام جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔
عاشق اولیاء علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کےعرس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا
کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ1442ھ بمطابق 2020ءمیں حضور
داتا گنج بخش رحمۃ
اللہ علیہ کا977واں عرس جاری ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو دنیا سے رخصت ہوئے 977 سال ہوگئے مگر سبحان اللہ لوگوں کی دلوں پر اب بھی آپ کی حکومت قائم ہے۔ عاشقان اولیاء کے دلوں میں
اب بھی عقیدتوں اور محبتوں کی شمع روشن
ہیں اور تاقیامت روشن رہے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
اے عاشقانِ اولیاء! داتا حضور سے محبت کا تقاضا ہےکہ آپ کی تعلیمات
اور آپ حضور کے ارشادات پر دل و جان سے عمل کیا جائے۔
امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کتاب ”کشف المحجوب“ میں بیان کردہ داتا صاحب
کا ایک فرمان سناتے ہوئے فرمایا کہ داتا
حضور رحمۃ
اللہ علیہ کشف المحجوب میں اچھی صحبت کی
اہمیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں ”انسان جیسی صحبت اختیار کرتا ہے ویسی
عادتیں اپناتا ہے، انسان تو انسان جانور بھی صحبت کا اثر قبول کرتے
ہیں، شکاری پرندہ انسانوں کے ساتھ رہ کر ان سے مانوس ہوجاتا ہے، طوطا آدمیوں سے
سیکھ کر ان کے جیسی بولی بولنے لگتا ہے، گھوڑا اپنی عادت چھوڑ کر فرما نبردار بن
جاتا ہے، یہ مثالیں بتاتی ہیں کہ صحبت کتنا اثر رکھتا ہےاور یہ کس طرح عادتیں بدل
دیتی ہیں۔
آپ دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا کہ اگر ہم اپنے آپ میں اور اس
معاشرے میںPosetive تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ہمیں
خود بھی اچھا ماحول بنانا ہوگااور دوسروں کو بھی اس کے ساتھ ملانا ہوگا، ایسا اچھا
ماحول پانے کے لئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی آپ
کے سامنے ہے، اگر آپ دعوت اسلامی کے ساتھ اٹیج نہیں ہیں تو ایک بار دعوت اسلامی کے
قریب آکر تو دیکھئے اللہ نے چاہا تو آپ کی
دنیا و آخرت سنور جائیگی۔ نماز کی پابندی کرتے اور کرواتے رہیئے، مدنی چینل دیکھتے
رہیئے۔
جھولیاں بھربھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات
دن
ہومیری امید کا گلشن ہرا داتا پیا
تختِ شاہی کی نہیں ہے آرزو عطارؔ کو
اِس کو بس کُتّا
بنالو اپنا یا داتا پیا
.jpg)
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے 17 صفر المظفر 1442 ھ کو ہونے والی اپنی امی جان کی برسی پر اپنے تحریری پیغام میں عاشقان رسول
سے ایصالِ ثواب کی اپیل کی تھی اور دعاؤں سے نوازا تھا۔
اسی حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےاپنی والدہ کی برسی کے موقع پر ایک تحریری
پیغام جاری کیا جس میں ایصالِ ثواب کرنے
والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔
پیغام امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:
17 صفر کومیری پیاری امی کی برسی کے موقع پرجن
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں نے ایصالِ ثواب کیا، میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔
دعائے
عطار:
یااللہ پاک!
جنہوں نےمیری پیاری ماں کوایصالِ ثواب کیایا کریں گے، ان کے لئے بھی ایصالِ ثواب
کرنے والے پیدا فرما۔ اور ان سب کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام پیر طریقت حضرت خواجہ
محمد حمید الدین سیالوی صاحب ہارٹ اٹیک کے سبب آستانہ عالیہ سیال شریف پنجاب میں29 محرم الحرام 1442ھ کوانتقال کرگئے۔
اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا
محمد عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اراکین شوریٰ
حاجی محمد رفیع العطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ سیال شریف جاکر سجادہ نشین صاحبزادہ ضیاء الحق سیالوی صاحب اور
صاحبزادہ نورالدین سیالوی صاحب سے ملاقات کی اور خواجہ حمید الدین سیالوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سیال
شریف میں مشائخ سیال شریف کے مزارات پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی۔
.jpg)
3اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس مدنی مذاکرے میں پوچھے گئے سوال (چھوٹوں پر رَحم کس طرح کیا جائے؟) کے جواب میں
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ جو
رَحم دِل ہوگا تو قدرتی طور پراسےچھوٹوں پر رَحم آئے گا، اگرچھوٹا کوئی غلطی
کرے تو دَرگُزر (معاف)کیاجائے، شفقت کی جائے، ان کو نظر انداز (Ignore)نہ کیا جائے، بار بار نہ ٹوکا جائے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ اگر میری اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ سے
ملاقات ہوتی تو انہیں سلام عرض کرتا، دست بوسی کرتا اور مغفرت کی دعا کرواتا۔
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:فی زمانہ قناعت
کی دولت کیسے ملے ؟
جواب: جتنا ملاہے اُ س پر
راضی رہئے، دوسروں کے مال پر نظر نہ رکھیے، دوسروں سے امید بھی نہ رکھیے ،مکتبۃ
المدینہ کی کتاب ’’نجات
دلانے والے اعمال کی معلومات‘‘سے قناعت کے
فضائل (صفحہ75) کا
مطالعہ کیجئے۔
سوال: کیاایمبولینس(Ambulance) کو راستہ دینا چاہیے؟
جواب: جی بالکل دینا چاہیے، بعض اوقات اس میں مریض ہوتا ہے اور اسے جلد
ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے، اس کے علاوہ اور بھی کوئی گاڑی ہو تو ایثار کرتے ہوئے اسے
جانے دیا تو ایثار کا ثواب ملے گا۔
سوال: گھر والے تکلیف دیں تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب:صبر کرنا چاہیے ، گھر والے
بدمزاج ہوں تو در گزر کیجئے، اچھے انداز میں سمجھائیے، محبت وشفقت کابرتاؤکیجئے۔
سوال: گھر والے بچوں کو
سمجھاتے بھی ہیں لیکن وہ سمجھتے نہیں ،اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب: بعض بچے شریف ہوتے ہیں جو تنگ نہیں کرتے ، لیکن
اکثر بچے آزاد خیال ہوتے ہیں وہ نہیں سمجھتے، بچوں کو مدنی چینل(Kids
Madani Channel) دکھائیں، اس سے انہیں مدنی پھول ملیں گے۔
سوال: عید
ِمیلادُ النبی (صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم)کے موقع پر کس طرح ڈیکوریشن کی جائے ؟
جواب:اس طرح سجاوٹ کریں
کہ راستہ تنگ نہ ہو، سڑک وغیرہ کھود کر خراب نہ کی
جائے، کسی مسلمان کی دِل آزاری اوراسے تکلیف نہ ہو،سب کچھ عین
شریعت کے مطابق کیا جائے۔
سوال: عید ِمیلادُ النبی کے لیے جو
چراغاں (Lighting)کیا جاتا ہے،یہ لائٹنگ کب چلائی(On) جائے اور کب بند(Off) کی جائے؟
جواب: جب اندھیرا ہوجائے تو لائٹنگ چلائی جائے اور جب چہل پہل بند ہوجائے ، لوگوں کے سونے کا وقت ہوجائے تو فوراً بند کردی جائے۔
سوال: عشقِ رسول بڑھانے کے لیے کیا
کرنا چاہئے ؟
جواب: رسولِ پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوبیوں
کی معلومات حاصل کی جائیں، سیرت کا مطالعہ کیا جائے،
درُود و سلام کی خوب کثرت کی
جائے، شریعت کے مطابق پڑھی گئی خوش اِلحان نعت خوانوں کی
نعتیں سُنی جائیں، اِنْ شَاۤءَ اللہ عشقِ رسول میں اضافہ ہوگا۔
سوال: مدنی انعامات اور محاسبہ کی جگہ کیا الفاظ
بولے جائیں؟
جواب:مدنی انعامات کے بجائے اب نیک اعمال اور محاسبہ کے بجائے "جائزہ"کا لفظ طے ہوا
ہے۔
سوال: یومِ قفلِ مدینہ کس طرح منایا جائے ؟
جواب:ہرعیسوی (انگریزی)ماہ کی پہلی پیر(1st
Monday)کو یومِ قفلِ مدینہ منایا جائے ،اگر ہم فضول اور
گناہوں بھری باتوں سے بچ جائیں تو دنیا میں امن قائم ہوجائے، زبان کی وجہ سے بہت
مسائل ہوتے ہیں، زبان کو کنٹرول کر نا ضروری ہے ، میں ایامِ قفلِ مدینہ پیر، منگل اور بدھ
کو منانے کی نیت کرتا ہوں، مجلس نیک اعمال یوم قفلِ مدینہ اور ایامِ قفلِ
مدینہ کی کار کردگی مجھے بھیجے۔
سوال: حضرت عثمانِ غنی رضی
اللہ عنہ
کا یومِ شہادت کیا ہے ؟
جواب: 18 ذوالحجة الحر ام ۔
سوال: آپ کا پہلا
سفرِ مدینہ کب ہوا؟
جواب: میں نے 1980 میں مدینے شریف کا پہلاسفر اپنے ملک(پاکستان) سے براہِ راست
کیا تھا۔
سوال:امیراہل سُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہنےیومِ قفلِ مدینہ یاایام ِقفلِ مدینہ منانے والوں کو
کیادُعادی؟
جواب:یا اللہ !جو کوئی ہر مہینے ایامِ قفلِ مدینہ 3 دن کے لیے منائے، اُس کا دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو ، اس کو تیرے محبوب (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کے جلوےنظر آئیں، دیدار ہو،اُن کے گھر میں سکون قائم
ہو، قبر و آخرت میں امن قائم ہو ،نزع کی سختیوں سے یہ بچا رہے اور بے حساب مغفرت اس کا مقدر ہو ،اُن سب کے صدقے میرے حق میں بھی یہ دعا قبول ہو، مولائے
کریم! سب کو ایامِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت نصیب فرما، کہ مہینے میں 3 دن خصوصیت
کے ساتھ اور پھر زندگی بھر ہماری زبان پر مدینے کا لاک(Lock) یعنی تالا لگ جائے ، ہم اسی
وقت بولیں جب اس کی ضرورت ہو اور اےرب!تیری
رضا ہو، تیری رضا نہ ہو تو ہم نہ بولیں کاش!
کرم فرما دے، اللہ پاک !کرم فرمادے، جو یومِ قفلِ
مدینہ 1 دن کا منائیں گے، ان کے حق میں بھی یہ
دعائیں قبول فرمالے۔اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات
کا رسالہ70”ہزار جادوگر “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اور اُس کی آل کو ہمیشہ جادو اور شریر
جِنّات کے اثرات سے محفوظ فرم ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم

امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی تربیت میں سب سے بڑا اور اہم کردار ان کی
والدہ کا ہے۔ آپ کی والدہ نے گھر کے نظام کو احسن انداز میں چلاتے ہوئے اپنے بچوں
کی اسلامی خطوط پر تربیت کی۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدہ ماجدہ کا نام امینہ تھا، آپ نیک سیرت
اور پرہیز گار خاتون تھیں، فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ فاتحہ وایصالِ ثواب کی بھی
پابندی کیا کرتی تھیں، بچوں کو باقاعدگی سے پانچوں نمازیں پڑھوایا کرتی تھیں، خود
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری بچپن
میں بھی کبھی نماز فجر چھوٹی ہو۔
امیر اہل سنت مولانا الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی والدۂ محترمہ کا وصال 17 صفر المظفر 1398ھ
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تقریباً 10:15 بجے اولڈ سٹی (باب المدینہ کراچی) کے علاقے میٹھادر میں ہوا۔ کلمہ طیبہ اور استغفار پڑھنے کے بعد زبان بند ہوئی ۔
اس سال17 صفر المظفر 1442ھ کو ہونے والی برسی کے موقع پر ، امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول سے اپنی
والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئےاپیل کرتے ہوئے تحریری پیغام میں کہا کہ
میری پیاری ماں رحمۃ اللہ علیہا کی برسی
کی تاریخ17 صفر ہے۔ ہوسکے توکم از کم 17 بار درود شریف پڑھ کرایصالِ ثواب کرکےیہ
دعائے عطار حاصل کیجئے۔
دعائے
عطار:
اللہ پاک آپ کو
اور ساری امت کو بخشے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم

کتابوں اور رسالوں کی بھرمار میں کئی لوگ یہ
سوال کرتےنظر آتے ہیں کہ کون سی کتاب کا مطالعہ کریں اور کون سا رسالہ پڑھیں؟ ان عاشقانِ رسول کی آسانی کے امیرِ اہلِ سنت ہر ہفتے ایک رسالہ مطالعے کے لئے عطا فرماتے ہیں۔
موجودہ مہینے اور کرنٹ
اسلامی ایونٹ سے متعلق آگاہی فراہم کرنے
والے اس رسالے کہ کا مطالعہ کرنے یا سننے والوں کو اپنی دعاؤوں
سے بھی نوازتے
ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے
رسالہ ” 70ہزار جادوگر “ مطالعے کے لئے عطا فرمایا ہے اور مطالعہ
کرنے/سننے والوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” 70ہزار
جادوگر “ پڑھ یا سُن لے، اُسے اور اُس کی
آل کو ہمیشہ جادو اور شریر جِنّات کے اثرات سے محفوظ
فرما۔اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے کی رات کو بھی ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات
ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز
مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول
تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔
امیر اہل سنت
کاحضرت مولانا حسین صدیقی ابو الحقانی مصباحی کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام

23
محرم الحرام 1442ھ کو حافظ احادیث کثیرہ،
حضرت الحاج مولانا حسین صدیقی ابو الحقانی مصباحی ہارٹ
اٹیک کے سبب درمنگہ بہار میں 64 سال کی عمر میں وصال فرما گئے ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ
رٰجِعُوْن
امیر اہل سنت
کاحضرت پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی کے لواحقین کے نام تعزیتی پیغام
 - Copy.jpg)
24
محرم الحرام 1442ھ کو حضرت پیر سید اصغر علی شاہ گیلانی صاحب کینسر کے سبب میانی کوٹلی ضلع نارووال میں تقریباً 90 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت
ہوگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
انتقال کی
خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےمرحوم رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان سید واجد شاہ صاحب گیلانی، سید اختر علی شاہ
صاحب گیلانی، سید عصمت علی شاہ صاحب گیلانی اور سید فیض الرسول شاہ صاحب گیلانی سمیت
دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔

عظیم مفسر، محدث، مصنف کتبِ کثیرہ ڈاکٹر شیخ سید
نور الدین عتر حسنی صاحب 6 صفر المظفر 1442ھ کو 86 سال کی عمر میں شام کے شہرحلب
میں انتقال فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ڈاکٹر شیخ سید نورالدین عتر حسنی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان
شیخ یحیٰ عتر حفظہ
اللہ اور شیخ عبدالرحیم حفظہ اللہ سمیت تمام
لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مرحوم کو ایصال ثواب کرتے ہوئے ان کی درجات
کی بلندی دعائیں کیں۔
آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے ، علامہ محمد مولانا
الیاس قادری

27ستمبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے میں
کئے گئے سوال (کفریہ جملے بولنے سے
کس طرح حفاظت ہو؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ علم اوراہلِ علم وعلمااوراچھی صحبت
اوراسلامی کتابوں کے مُطالعہ سے دُوری کی وجہ سے بعض نادان لوگ کفریہ کلمات بول دیتے ہیں، ہرشخص ایمان کی قدرسمجھے، اپنے ایمان
کی حفاظت کی فکرکرے، دعوت ِاسلامی سے وابستہ رہے، مدنی چینل دیکھتارہے توایمان کی
حفاظت کے اسباب ہوں گے۔
آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید فرمایا
کہ حدیثِ پاک میں ہے،’’ جس نے
اچھّی طرح وُضو کیااور پھر آسمان کی طرف نگاہ اُٹھائی اورکلمۂ شہادت پڑھا،اُس کے
لیے جنّت کے آٹھوں دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جس سے چاہے اندر داخل ہو۔ (مُلَخَّصاً صحیح مسلم،1/122)
مدنی
مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:نظرکمزورنہ ہواس کا کوئی
وظیفہ بتادیجئے؟
جواب: جو وُضو کے بعد آسمان کی
طرف دیکھ کرسُوْرَۂ قَدْر(اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِيْ
لَيْلَةِالْقَدْرِ)پڑھ
لیا کرے ،اُس کی نظر کمزور نہ ہوگی۔ (مسائلُ القرآن ص 291)
سوال:روزی میں برکت کا کوئی وظیفہ
بتادیجئے ؟
جواب: نمازِ فجر کے بعداوّل
وآخرچودہ (14)مرتبہ دُوردشریف ،ایک ہزارچارسو(1400)مرتبہ’’ یَا وَہَّابُ‘‘پڑھیں ۔
سوال:چشتی کون ہوتے ہیں ؟
جواب: سلطانُ الہند حضرت خواجہ
غریب نوازسیدحسن سنجری چشتیرحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں جومُرید ہوں،انہیں چشتی کہتے ہیں اورجو حضرتِ غوث ُالاعظم
سیدعبدالقادِرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلےمیں مُرید ہوں، انہیں قادِری کہا جاتاہے ۔
سوال:کیا لیٹ کرموبائل استعمال
کرنے کا بھی کوئی نقصان ہے ؟
جواب:کیوں نہیں !ہروہ عمل
جس سےآنکھوں پر زورپڑے،اسی طرح آنکھوں کا غیرفطری استعمال نظرکی کمزوری کاسبب بنتاہے۔
سوال:17 صفر
المظفرآپ کی والدہ کی برسی ہے، اپنی والدہ کاکوئی یادگارواقعہ سنادیجئے ؟
جواب:ماں کی محبت اورممتا(ماں کے پیار)کی قدرماں
کےمرنےکےبعدہوتی ہے،اللہ پاک ماں کی زندگی میں ہی اس کی قدرنصیب فرمائے۔
ایک مرتبہ میرےایک دوست نے میری ماں کے سامنے میراذکرکیا تو میری ماں نے روتے ہوئے
کہا کہ میرابابو (بچپن میں میرالقب تھا)کھیلنے کے دنوں میں کھیلانہیں، اس نےمحنت مزدوری کی ہے ۔
سوال: آپ نےبتایا کہ
گھریلومسائل وغربت کی وجہ سے آپ نےبچپن سے
محنت مزدوری کاسلسلہ شروع کیا تو دینی ماحول ،امامت اورنیکی کی دعوت دینے کی طرف مائل ہونے کا کیا سبب ہوا؟
جواب:ہمارےگھرمیں نمازوغیرہ کا ماحول تھا ،مذہبی گھرانہ تھا ،میری والدہ
نمازکےلیے جگاتی تھیں ،بڑے بھائی کے ساتھ مسجدمیں جاتاتھا،اللہ پاک کے فضل سے یہی
سبب ہے۔
سوال:سلسلہ ٔسہروردیہ کےبانی کون
ہیں ؟
جواب:حضرت سیدنا شیخ شہاب الدین
عمر سہروردی بغدادیرحمۃ
اللہ علیہ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ” کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے
“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” کن لوگوں کی دُعا قبول ہوتی ہے “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کی دعاؤں پر رحمت کی خاص نظر فرما اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم