راہِ خدامیں پیاری چیز دینا امتحان ہے، دینے والے کو جوچیز
زیادہ پسندہووہ صدقہ کرنی چاہئے ، مولانا الیاس قادری
14نومبر 2020ء کی شب ہونے والے مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول
ملاحظہ فرمائیں:
سوال:مولیٰ مولیٰ کرنےیعنی ذِکرُاللہ کرنے کے بارے
میں آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: مال مال کرنےکے بجائے مولیٰ مولیٰ کرناچاہئے، مولیٰ
مولیٰ کرنےسے مال کہیں نہیں جاتا ۔
سوال: کیا سب کو علم دین حاصل کرنا چاہئے ؟
جواب: جی ہاں !حسبِ ضرورت ہرایک کو علم
حاصل کرنا ضروری ہے، تاجربھی علمِ دین حاصل نہیں کرےگاتو سُودمیں پڑ سکتاہے۔
سوال: آپ کے رضاعی پوتے حسن رضا عطاری کے رونےکاکیا
واقعہ ہوا؟
جواب:حسن رضا عطاری کےقاری صاحب بذریعہ فون انہیں مدنی
قاعدہ پڑھاتے ہیں ،جمعرات کو انہیں فیضانِ مدینہ آنا تھا، اس لیے وقفہ کیا تو یہ
رونے لگے کہ مجھے ابھی مدنی قاعدہ پڑھناہے،پھرانھوں نے حسن رضا کو پڑھادیا۔
سوال:اللہ پاک کے آخری نبی،مکی مدنی صلَّی
اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم جَامِعُ الْکَلم تھے ،اس سے کیامرادہے ؟
جواب: مختصرالفاظ میں کئی مضامین اورمعانی سمودینےکو جَامِعُ الْکَلم کہتے ہیں ،یہ ہمارے پیارے
نبی،مکی مدنی صلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا معجزہ ہے، جَامِعُ الْکَلم کی مثال یہ حدیث پاک
بھی ہے کہ الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهٖ وَيَدِهٖ یعنی (کامل)مسلمان
وہ ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سےکسی کو تکلیف نہ پہنچے۔(سنن نسائی ،رقم، 4998)
سوال: جوسونا(Gold) اورمال قبرمیں ساتھ لےجانا چاہتےہیں ،وہ
کیا کریں؟
جواب:وہ اپناسونا(Gold)اورمال راہِ
خدامیں دے دیں،اِنْ شاۤءَاللہ یہ
قبراورقیامت میں کام آئے گا،اپنے مال کو راہِ
خدامیں دینے میں اپنی بھلائی ہے۔
سوال:جوبیرونِ ملک ہیں اوراپنےملک میں ان کا گھرخالی
پڑاہواہے،آپ انہیں کیا مشورہ دیتےہیں ؟
جواب:انہیں چاہئے کہ اسے راہِ
خدامیں دے دیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آخرت میں اس کا اجرپائیں گے،جنت میں گھر ملےگا۔یااللہ !جواپنا گھردعوتِ اسلامی کو دے دے،راہِ خدامیں وقف کردے اُسے جنت میں اپنے
محبوب صلَّی اللہُ عَلیہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں
عالیشان گھرعطافرما۔
سوال:اِس ہفتے
کارِسالہ”سیٹی بجانےکے احکام“ پڑھنے یاسُننے
والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 16صفحات کا رسالہ ” سیٹی بجانےکے احکام “ پڑھ یا سُن لےاُسے دِینی مسائل کی سمجھ
بُوجھ عطافرمااوراس کی بے حساب مغفرت فرمادے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم