بچوں کو ڈرانے کے لئے جھوٹ بولنے کی شرعاً اجازت نہیں ، مولانا الیاس قادری
21نومبر 2020ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے
براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے
کئے گئے سوال (میت کےایصالِ ثواب کے لیے قرآنِ کریم پڑھنے کا سلسلہ کب سے شروع
ہوا؟ ) کہ جواب میں امیر اہل سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ انصار صحابۂ کرام علیہم الرضوان کا یہ عمل تھا
کہ فوت ہونے والے کی قبر پر جا کرقرآنِ کریم پڑھتے تھے، امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ حضرت لیث بن سعدرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار پرجاکر قر آنِ کریم ختم فرمایاکرتے تھے۔
مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے
سوال:جُوتے چوری ہوجائیں تو کیا کریں؟
جواب:صبر کریں، ننگے پاؤں گھر چلے جائیں، ذہن
بنائیں کہ اس نقصان ہونے میں بھی کوئی حکمتِ الٰہی ہوگی۔
سوال:اگر بچہ/بچی فوت ہوگئےاور ان کا
عقیقہ نہ کیاہواہوتوکیابعد میں عقیقہ ہوسکتا ہے؟
جواب: نہیں ہوسکتا۔
سوال:نقشبندی سلسلہ کس سے ملتا ہے ؟
جواب: نقشبندی سلسلے کی نسبت حضر تِ بہاؤ الدین
نقشبندرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ہے مگر یہ آگے جا کر حضرت صدیق اکبررَضیَ اللہ ُعَنْہُ سے مل جاتا
ہے ۔
سوال: اَفْضَلُ
الْبَشَر بَعْدَ الْاَنبِیَاء(انبیائے کرام کے بعد سب سے زیادہ فضیلت رکھنے والے) کن کا لقب ہے ؟
جواب حضرت
ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ۔
سوال: بچہ
شرارت کرے تو اس سے یہ کہنا کہ" وعدہ کرو کہ آئندہ ایسے نہیں کروگے؟
جواب: وعدہ اورقسم کیا ہوتی ہےیہ بچہ نہیں
سمجھتا بلکہ جس چیز کو پسند کرتا ہے،اس کے بارے میں کہناچاہیئے مثلاًآئندہ ایسی
شرارت کی توپھرمیرے پاس ٹافی لینے نہ آنا،یوں اس کی اِ صلاح ہوگی ،یہ نہ کہا جائے کہ آئندہ شرارت کی تو ٹافی نہیں دُوں گا کیونکہ
دینا تو پڑے گی، یادرہے!ڈرانے کے لیے جھوٹ نہیں بول سکتے،شرعاًاس کی اجازت نہیں ۔
سوال:بغیر بے ہوش کئے آپریشن ہو تو کیا پڑھنا
چاہیے؟
جواب:
کلمہ شریف،دُرودِ پاک پڑھتا رہے، اللہ اللہ کرتا رہے، تندرستی میں بھی کلمہ دُرودکی عادت بنائیے تاکہ مشکل وقت بالخصوص نزع کے وقت(یعنی روح نکلنے کے وقت) کلمہ
شریف اوردُرودِ پاک زبان پرجاری ہوجائے۔
سوال: بجلی(Electric) کا کام کرتے ہوئے یا
بجلی کے آلات کو ہاتھ لگاتے ہوئے کیا احتیاط کی جائے؟
جواب:گیلے ہاتھ سے بجلی کے آلات(Electrical Equipment) کو نہ چُھوئیں، بارش کے
دنوں میں زیادہ خیال رکھیں کیونکہ بجلی کے تار گیلے ہونے سے ان سےکرنٹ لگ
سکتا ہے، عموماً جلد بازی اور بے
احتیاطی میں کرنٹ لگ جاتا ہے۔
سوال: چیز لینے اوردینے والے کو کیا پڑھنا چاہیے؟
جواب: دونوں بِسْمِ اللّٰہِ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھا کریں۔
سوال: آپ نےاپنی کتاب’’ فیضانِ
سنت‘‘
کیسے لکھنا شروع کی ؟
جواب: جب میں نے شجرۂ
قادریہ کو مرتب کیا تو اس کے ساتھ سنتیں
لکھ کر شامل کرنے کا ارادہ کیا، مگر جمع ہوتے ہوتے کافی زیادہ ہوگئیں تو کتاب ’’فیضانِ
سنت‘‘
لکھ کر ترتیب دے دی۔
سوال: نماز
کے لیے کون سا لباس پہننا چاہیے۔
جواب:ایسا سنتوں بھرا لباس پہنا جائے جو علماء
اور شریف لوگ پہنتے ہیں ۔
سوال: پڑوسی
تکلیف دے تو کیا کریں؟
جواب: لڑائی نہ کریں بلکہ
صبر کریں ، بعض اوقات چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے پڑوسی آپس میں لڑرہے ہوتے ہیں۔ پڑوسی اور دیگر
مسلمانوں سے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنابہت بُرا ہے، بے جذباتی پن اورغصے میں آجانا ، دل آزاریوں اور بڑے گناہوں کا
باعث ہوتاہے۔
سوال:گناہ
کے کیا نقصانات ہیں ؟
جواب:اللہ پاک کی ناراضی اورجہنم میں جھونک دئیے جانے
کے اسباب ہیں ۔
سوال:سمجھانے والے کے لیے کچھ احتیاطیں ارشادفرمادیجئے؟
جواب: نصیحت کرنے کا اندازنرم(Soft)ہونا چاہیئے،اکیلےمیں
نرمی اور ہمدردی سےسمجھایا جائے،کسی کو رُسوا ( Degrade)کرنے والا انداز نہ ہو۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17صفحات
کا رسالہ ” فیضانِ غوثِ اعظم“ پڑھ یا سُن لےاُس کوہمارے
غوثِ اعظم کی سچی محبت اور خصوصی فیضان نصیب فرمااور اسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم