19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے انتقال پر علامہ
محمد الیاس قادری کی تعزیت
Sat, 21 Nov , 2020
4 years ago
19نومبر 2020ء کی شب تحریک لبیک پاکستان کے
سربراہ استاذ العلماء شیخ الحدیث علامہ خادم حسین رضوی صاحب مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
انتقال کی خبر ملنے پر بانی دعوت اسلامی علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے براہِ راست مدنی مذاکرے میں حضرت علامہ خادم حسین رضوی صاحب کے صاحبزادگان حافظ محمد
سعد اور حافظ محمد انس سمیت دیگر لواحقین اور محبین سے تعزیت کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےسوگواروں کو صبر کی
تلقین کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات بارگاہ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی
بلندی کے لئے دعائیں کیں۔