امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کو رسالہ ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ” صابر پیاکلیری رحمۃ اللہ علیہ کی حکایات “ پڑھ یا سن لےاُسے اولیاء کرام کا باادب بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

واضح رہے کہ 13ربیع الاوّل کے دن ”بانی سلسلہ ٔچشتیہ صابریہ حضرت سید علاء الدین علی احمد صابر کلیری رحمۃ اللہ علیہکاعرس مبارک ہوتا ہے اسی مناسبت سےامیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کی سیرت پر یہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book


گزشتہ دنوں فرانس میں محسنِ انسا نیت،  اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی شان اقدس میں خاکے بنا کر کی گئی گستاخی پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے گستاخان رسول کے خلاف بد دعا کی اور خاکوں کے حوالے سے عاشقان رسول کی ذہن سازی کی کہ ان خاکوں کو نہ ہی دیکھیں اور نہ ہی دیکھنے کی کوشش کریں بلکہ اگر کوئی ایسی چیز آجائے تو اس کو شیئر بھی نہ کیجیے۔

امیر اہل سنت  دامت برکاتہم العالیہ کے پیغام کو سننے کےلئے Watch Videoکے بٹن پر کلک کیجیے۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عاشقان میلاد کو ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے رسالہ ” عاشق میلاد بادشاہ “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” عاشق میلاد بادشاہ “ کے 21 صفحات پڑھ یا سن لےاُس کو اور اس کی آل کو بارھویں والے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جشن ولادت کے صدقے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book


18اکتوبر 2020ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دس اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب کا انعقاد ہوا۔  جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا ۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی فضیل رضا عطاری اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دولہوں کے خاندان والوں نے شرکت کی۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔ 


ہر ہفتے کی طرح 17 اکتوبر2020ء کی شب بھی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مدنی مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (عاشقانِ میلاد ،ایامِ میلاد شروع ہونے پر کیاکریں اور کیسےگزاریں ؟ ) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا کہ ماہ ِمیلاد کاآغازہونا خوشخبری ہے کہ یہ خوشیوں کامہینا ہے،اس خوشخبری پرسجدہ ٔ شکراداکیاجائے،ہوسکےتو شکرانےکے2نوافل اداکرے،یہ ذکرودُرُود کی کثرت کرنے،نعتیں پڑھنے اورنمازوں کی پابندی کرنے کا مہینا ہے، نمازیاجماعت میں سستی ہےتو اس سستی کودُورکیا جائے،داڑھی نہیں رکھی تو ایک مٹھی داڑھی سجالی جائے ،اگرمنڈوائی یا ایک مٹھی سےگھٹائی ہے توتوبہ بھی کی جائے ،سنتوں پرعمل کرنے کا ذہن بنایا جائے،سنتوں کےمطابق سادہ لباس پہنا جائے اورسادگی اپنا ئی جائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: انسان کے حالات بدلتےرہتےہیں، اللہ پاک کی رحمت سے مایوس ہونا کیسا؟

جواب: اللہ پاک کی رحمت سے مایوس نہیں ہوناچاہئے ،اپناذہن بنائیےکہ اللہ پاک نے مجھے فُلاں فُلاں نعمتیں عطافرمائی ہیں ، انسان کے تمام اعضاء انمول ہیں ،یہ کتنے زیادہ قیمتی ہیں ،اگرفلاں نعمت نہیں ملی تو کیا ہوا،اگرکوئی دعاقبول نہیں ہوئی توفُلاں فُلاں دعاقبول بھی توہوئی ہے ۔اس طرح ذہن بنانے سے مایوسی دُورہوگی ، رکھ مولاتے آس(اللہ پاک پر اُمیدرکھیں )،مزیدیہ بھی ذہن بنایا جائے کہ اگرکوئی دعاقبول نہیں ہوئی ،کوئی چیز نہیں ملی تو اس میں کوئی مصلحت (حکمت) ہوگی ،نہ ملنےمیں ہماراہی فائدہ ہوگا۔

سوال:اگرکوئی بازارمیں ٹھیّہ لگاتاہواوراس کی خواہش ہو کہ اُسے دکان مل جائے،اس کے لیے کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیجئے۔

جواب:ضرورت نہ ہوتوحرص کی وجہ سے زیادہ مال کی خواہش اچھی نہیں ،نیکیوں کی حرص ہونی چاہئے ،جتنی نیکیاں زیادہ ہوں گی تو فائدہ زیادہ ہے،کوئی حسدبھی نہیں کرے گا، جتنامال زیادہ ،خطرہ بھی زیادہ،لوگ حسدبھی کرتےہیں ،مال کے حقوق (زکوۃ وفطرہ کی ادائیگی وغیرہ)میں بھی سستی ہوسکتی ہے۔ وظیفہ:نمازِعشاکےبعد ننگےسراوّل وآخردُرُودشریف ،500سومرتبہ یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب پڑھاکریں ،اِنْ شَاء َاللہ نیک حاجت پوری ہوگی ۔

سوال: کروناکی وبا ایک بارپھر سراٹھارہی ہے، کیااذانوں کاسلسلہ پھرشروع کیاجائے؟

جواب: جی ہاں !اذانوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے،ان شاۤء اللہ کرونا فرارہوجائے گا،کرونا سے بچنے کےSOPs(حفاظتی اقدامات) کا خیال رکھیں، احتیاط شریعت میں اچھی چیزہے،100دواکی اِک دواپرہیزہے۔محتاط آدمی ہمیشہ سکھی رہتاہے،میں بھی کرونا سے بچنے کے لیے طبی قانون کےپیش ِنظر احتیاط کرتاہوں ،یادرکھئے!جس کو کرونا ہوجائےوہ بہت تکلیف میں آجاتاہے ،اللہ کرے دشمن کوبھی کرونا نہ ہو،اللہ پاک ہمیں اس وبا سے محفوظ رکھے۔اٰمین

سوال: عمامہ شریف پر نقش ِ نعلِ پاک لگاکرنمازپڑھنے کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں؟

جواب: نمازپڑھنےسےپہلےاُتاردیں، کیونکہ جب سجدہ کریں گےتو یہ زمین پر تشریف لے آئے گا۔

سوال: بعض زلفوں کےنام پربال توبڑھالیتےہیں مگرکہیں کہیں سےبال کاٹ بھی لیتےہیں مثلاً کانوں کےقریب کےبال،اسی طرح سرکے اوپر کےبال بھی ہلکےکروالیتےہیں ،تو کیاان کی زلفیں قرارپائیں گی؟

جواب:شیطان بڑافریبی وچالاک ہے،اسی لیے وہ نیک عمل میں دخل اندازی کرتاہے،جس طرح بتایا گیا یہ زلفیں نہیں بلکہ اپنےآپ کو دھوکادینےوالی بات ہے ، مکمل بال رکھیں ،آدھے کان یا پورے کان یااتنے بڑھائیں کہ کندھوں کو چُھولیں ،کندھوں سےنیچے رکھنے کی اجازت نہیں۔

سوال:مریض کا اپنے مرض کی کیفیت بیان کرتے ہوئے مبالغہ کرنے کا کیانقصان ہے؟

جواب:بعض مبالغے تو جھوٹ کی حدتک ہوجاتے ہوں گے ،مزیدڈاکٹرکے پاس جا کراس طرح مبالغہ کرنے سے ڈاکٹردواکا High Dose دیتا ہوگا ،جس کی وجہ سےمریض کو نقصان پہنچنے کااندیشہ ہے ،دردکی دوائیں(Pain Killer Medicine) گُردے(Kidney)پر اثرکرتی اورمعدے کو تباہ کردیتی ہیں ، غیرضروری دواؤں(Medicine) کے نقصانات ہوتے ہیں ،ڈاکٹربھی یہ غیرضروری دوائیں ہرگز نہ لکھ کردیا کریں ۔

سوال: ایمان کی حفاظت کے لیے کیا کریں ؟

جواب:ایمان کی حفاظت کرنا بہت اہم کام ہے ،کفریہ کلمات کی معلومات ہونا بہت ضروری ہے، اس کے لیے مکتبۃ المدینہ کی بہت ہی پیاری کتاب’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘کا اتنا مطالعہ کیجئے کہ یہ زبانی یادہوجائے۔

سوال:سب سے افضل دُرودِ پاک کونسا ہے؟

جواب: دُرودِ ابراہیم(جو نمازمیں پڑھاجاتاہے)۔

سوال:شادی کارڈ میں اللہ ورسول کا نام ہوتاہے، کیا اس کا بھی احترام کرناہوتا ہے ؟

جواب:جی ہاں ! اللہ ورسول کےنام کے احترام کےلیےشادی کارڈ کا بھی احترام کرنا ہوگا۔

سوال:کیا بھول بھی ایک نعمت ہے؟

جواب: کئی ایسی باتیں ہیں جن کو بھول جانانعمت ہے، کسی نے بدسلوکی کی اورہم وہ بدسلوکی بھول جائیں تو اس کاہمیں فائدہ ہوتاہے ورنہ یادرہتی تو ٹینشن ہوتی ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ربیع الاوّل کی خوبیاں پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ربیع الاوّل کی خوبیاں کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول کے مدنی مذاکرے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمارہے ہیں۔

ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

واضح رہے کہ 17اکتوبر 2020ء سے شروع ہونے والے مدنی مذاکرے ماہ ربیع الاوّل 1442ھ کی 13ویں شب تک جاری رہیں گے جن کا آغاز روزانہ 8:30 بجے ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے رسالہ ربیع الاوّل کی خوبیاں پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی رسالہ ” ربیع الاوّل کی خوبیاں “ کے 17 صفحات پڑھ یا سن لےاُس کو اِس مبارک مہینے کی برکتوں سے مالا مال فرما اور بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book


14 اکتوبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن زون میر پور کشمیر حاجی محمد ضمیر عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان سے عیادت کی۔ جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےانہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے لئے دعائیں کیں۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے محمد ایاز خانانی عطاری کے انتقال پر ان کے چھوٹے بھائی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری اور صاحبزادگان خرم عطاری اور حسان عطاری سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئےلواحقین کو اپنے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


10اکتوبر2020ء کی شب عالمی مدنی مراکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں  عاشقان رسول نے شرکت کی۔

عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوال (جلوسِ مِیلادمیں کیا کیا احتیاطیں کرنی چاہئے؟) کے جواب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت نے فرمایا کہ جلوسِ مِیلادمیں باوضورہیں ،نعتیں سنیں،نگاہ نیچی رکھیں ،عشق ِرسول میں ڈوب اورگُم ہو کرشرکت کریں،جب جب موقعہ ملےنیکی کی دعوت بھی دیتے جائیں ،اُچھل کودنہیں ہونی چاہئے ،اشتعال انگیزی نہ کی جائے ،پرامن طریقے پر جلوس میلادگزرائیے،عاشقانِ رسول پُرامن رہتے ہیں ، اپنےجلُوس کی حفاظت کریں ،انتظامیہ کے ساتھ تعاوُن کریں ،انہیں بُرابھلانہ کہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان احتیاطوں کے ساتھ جلُوس نکالیں گے تو ہوسکتاہے غیرمسلم اسلام قبول کرلیں۔ایک غیرمسلم نےدعوتِ اسلامی کے جلوس میں مدنی منےکی نیکی کی دعوت سن کر دین اسلام قبول کرلیا تھا ۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال:ہمدردیِ مُسلِم سے کیا مُرادہے اوریہ کیسے حاصل ہو؟

جواب: مسلمانوں کا بھلاچاہنا،ان کے دکھ درد کو سمجھنا ،ان کی خیرخواہی وہمدردی کرنا ،ان غم گساری وخبرگیری کرنا سب ہمدردیِ مسلم کی صورتیں ہیں ، اس کے کئی ذریعے اور صورتیں ہیں مثلاکوئی مسلمان بھوکا ہو تواُسے کھانا کھلانا ،کپڑوں کی ضرورت ہوتو کپڑے دینا ،کوئی دکھ یا تکلیف یا بیماری ہوتو دعاکرنا ، کوئی مشکل میں ہوتو اُس کی مشکِل دُورکرنا وغیرہ

سوال:ناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنے کا ذہن نہیں بنتا،اس کے بارے میں آپ کیافرماتے ہیں ؟

جواب:اپنے نفس کے لیے ناراضی ہوتو نفس کی مخالفت کرتے ہوئے ہمدردی کرنی چاہئے یادرکھئے !رشتہ دارسے ہمدردی کرنا دوسرں سے ہمدردی کرنے سے افضل ہے اورناراض رشتہ دارسے ہمدردی کرنا تو زیادہ ثواب کا کام ہے۔

سوال: ہم بارہ (12) ربیع الاول کے جلوس میں لوگ کو پانی ،دودھ اورشربت پلاتے ہیں اس میں کیا نیتیں اوراحتیاطیں کرنی چاہئے؟

جواب:اللہ پاک کی رضا کی نیّت سے دُودھ شربت پلایا جائے ،اپنی تعریف کروانے کی نیّت نہ ہو،پلاتے ہوئےاحتیاط کرنی چاہئےکہ اسراف نہ ہو،پانی ہویا شربت یادُودھ کوئی چیز ضائع نہ ہونے پائے ،ناسمجھ یا غیرسنجیدہ لڑکوں کو پلانے کی ذمہ داری دینے کے بجائے سمجھداریہ کام خودکریں،اپنی نگرانی میں دوسروں کوبھی کھڑاکیا جاسکتاہے ،اگرلوگ کچھ بچادیں تو اسے ضائع نہ کریں ،ترکیب سے دوسروں کوپلا دیں اوراس کا خاص خیال رکھیں ،لوگ کھڑے کھڑے پیتے ہیں ،اگرپلاسٹک کے اسٹول یا کرسیاں لگادی جائیں تو لوگ بیٹھ کرپی سکیں گے ،سبیل پر پانی پینے کی سنتیں اورآداب لکھ کرلگادیں ،اس کی وجہ سے لوگ سنت کے مطابق پیں گے اورثواب کا حقدارہوں گے ۔

سوال:اِس ہفتے کارِسالہ شانِ امام احمد رضا “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


ہر ہفتے کی طرح آج 10 اکتوبر 2020ء کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔


عاشقان رسول کو دینی کتابوں کی رغبت دلانے  اور علمِ دین سے آراستہ کرنے کے لئےامیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی مناسبت سے رسالہ ” شانِ امام احمد رضا “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”شانِ امام احمد رضا“ پڑھ یا سن لے اُس کو سچا عاشق رسول بنا اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے:

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں:

Audio Book