8 رجب المرجب, 1446 ہجری
ڈاکٹر رضوان صدیقی، ریحان صدیقی، فیضان صدیقی،
ڈاکٹر عدنان صدیقی اور ڈاکٹر ارسلان صدیقی کے والد صاحب، شفیق صدیقی، ڈاکٹر محفوظ
صدیقی اور مقصود صدیقی کے بھائی جان رفیق احمد صدیقی پھیپھڑوں کے انفیکشن کے سبب10
ربیع الاٰخر 1442ھ کو 82 سال کی عمر میں واہ
کینٹ میں انتقال کرگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مرحوم
رفیق احمد کے صاحبزادگان اور بھائیوں سے
تعزیت کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت نے مرحوم کو ایصالِ
ثواب کرتے ہوئے کتاب فیضان نماز سے حدیث
پاک بھی بیان کی۔ امیر اہل سنت نے لواحقین کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، سنت کے
مطابق زندگی گزارنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔