مولانا عبد التواب صدیقی اچھروی صاحب  طویل علالت کے بعد 26 شوال المکرم 1441ھ کو72 سال کی عمر میں لاہور میں رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مولانا عبد التواب صدیقی اچھروی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادگان مولانا ظِلِّ عمر صدیقی صاحب،محمد ابو بکر صدیقی، عثمان صدیقی، مولانا علی صدیقی صاحب اور بھائی جان محمد ظفر صدیقی سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔