جسےکروناہوجائے اگروہ اس میں فوت ہوجاتاہے تو شہادت
کا درجہ پاتاہے ۔اگروہ صحت یاب ہوجائے تو اسے پلازمہ حاصل ہوجاتاہے ،ایسے کو چاہئے کہ اللہ پاک کی رضا ،ثواب کمانے ،اللہ پاک کی رحمت لُوٹنے کے لیے اورمسلمانوں کی خیرخواہی کرتے
ہوئے اپنا پلازمہ کرونا کےمریض کوعطیہ(Donate) کردے،ہوسکتاہے کہ اُس کاپلازمہ مریض کی جان بچانےکاسبب بن جائے ۔ یہ کہنا تھا عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا جو
گزشتہ رات مدنی مذاکرے گفتگو فرمارہے تھے۔
آپ کا مزید کہنا تھا کہ غورکیجئے کہ پلازمہ دینے والے سے مریض اوراس کے قریبی رشتہ
دارکتنے خوش ہوں گے اوردعائیں دیں گے ۔پلازمہ
دینے میں دنیاوآخرت کے کئی فوائدہیں،دعوتِ
اسلامی کے ذریعےبھی پلازمہ دیا جاسکتاہے ۔
ایک سوال کے جواب میں آپ کا کہنا تھا کہ سورج گِہن کی نماز سُنّتِ
مؤکدہ ہے۔21جون 2020ء کوپاکستان میں سورج گِہن کےاوقات مختلف ہیں، البتہ صبح 10:00بجے سے11:00 بجے تک پاکستان بھرمیں سورج گِہن کی نمازپڑھی جاسکتی ہے۔یہ نمازبھی
نوافل کی طرح 2 رکعت پڑھیں۔
مدنی مذاکرے کے چند
منتخب مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:
سوال:امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سے
عرض ہے کہ جو اپنا پلازمہ دعوتِ اسلامی کو عطیہ دے، اُن کے لیے دُعافرمادیں ؟
جواب:یاربَّ
المصطفےٰ! جو عاشقِ رسول دعوتِ اسلامی کواپنا پلازمہ عطیہ(Donate) کرے تاکہ تیرے محبوبصلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے کسی
دُکھیارے اُمتی کو پیش کیا جاسکے،اس کی پیشکش کوقبول فرما،اِلٰہَ الْعَالَمِیْن!اس کو آئندہ کے لئے آفات و بلیّات سے محفوظ فرما، اس کی آل
اولاد کو بھی محفوظ فرما، اِلٰہَ الْعَالَمِیْن! اس
کو سلامتیِ ایمان نصیب فرما، نزعِ روح میں آسانی دے، کلمہ
پڑھتے ہوئے اس کی روح قبض ہو، محبوب صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے جلوؤں میں اس کی روح قبض ہو،اےکاش!
جنت الفردوس میں اسے تیرے پیارے حبیب صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
پڑوس نصیب ہوجائے، دنیاو آخرت کی بھلائیاں اس کا مقدر ہوجائیں۔ اے اللہ! جو جو پلازمہ کے لئے کوششیں کریں ، بھاگ دوڑ
کریں، کسی کو راضی کریں، اس میں تعاون کریں، ان سب کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول
فرما۔
سوال:ٹینشن(Tension) کا کیا نقصان ہے؟
جواب:ٹینشن کئی
بیماریاں لاتاہے۔
سوال:قبروالوں
کوسلام کس طرح کرناچاہئے ؟
جواب:قبروالوں کےچہرے کی جانب رخ کرےاوراس طرح سلام
کرے :ﺍَﻟسَّلَاﻡُ
ﻋَﻠَیْکُمْ ﻳَﺂﺍَﻫْﻞَ ﺍﻟْﻘُﺒُﻮْﺭِ ﻳَﻐْﻔِﺮُاﷲُ ﻟَﻨَﺎﻭَلَکُمْ ﻭَﺍَﻧْﺘُﻢْ
ﺳَﻠَﻔُﻨَﺎﻭَﻧَﺤْﻦُ ﺑِﺎلْاَثَرْ
(ترجمہ:اے قبروالو! تم
پر سلام ہو،اللہ ہمیں اورتمہیں بخشے ،تم آگےجاچکےہواورہم تمہارے پیچھے آنے والے
ہیں ۔)
سوال:اپنی قومی
زبان سیکھنےکی کیا اہمیت ہے؟ نیز اردوزبان کےبارے میں آپ کیا فرماتےہیں ؟
جواب:بےشک اپنی
قومی زبان بھی آنی چاہئے،میں اردوزبان
سے بہت محبت کرتاہوں کیونکہ میرےاعلیٰ
حضرت امام احمدرضاخان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے
ہیں :’’اسلام نے اُردوزبان کواپنے دامن میں لے لیا ہے۔‘‘پاکستان والوں کی
قومی زبان بھی اُردوہے۔ اس لیےاردو آنی چاہئے،مزیدیہ کہ انگلش انٹرنیشنل زبان ہے،
اس کی بھی ضرورت پیش آتی ہے ،انگلش بھی سیکھنی چاہئے۔دنیا بھرمیں رہنے والے ایشین
عاشقانِ رسول کواُردوسیکھنی چاہئے اس کے ذریعے دِین سیکھناآسان ہوگا۔
سوال:آپ کیساپانی
پیتے ہیں ؟
جواب: میں سردیوں گرمیوں میں نیم گرم پانی پیتاہوں ،اسی
کا معمول ہے۔
سوال:آپ دردِ
مدینہ حاصل ہونے کی دعاکرتےہیں ،دردِ مدینہ سےکیا مُرادہے؟
جواب:یہ ایک کیفیت
ہے، محبت،اُلفت،عشق،غم وغیرہ اس سے ملتی جلتی کیفیات ہیں، کیونکہ ہم مدینہ
شریف سے دُورہیں، اس لیے یہ دردِ مدینہ کی دُعاکی جاتی ہے۔دردِ مدینہ کا حاصل
ہوجاناسعادت ہے۔
سوال:کیادُعااوربددُعاکااثرہماری
زندگی میں ہوتاہے ؟
جواب:جی ہاں
ہوتاہے۔
سوال:جماہی
یعنی اُباسی کس کی جانب سےہے؟
جواب:شیطان کی
طرف سے ۔
سوال:اِس ہفتے کارِسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ
ِسُنّت دَامَتْ
بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یا الٰہی! جو
کوئی رسالہ ”کونسی دعا نہیں کرنی چاہیئے“کے 22 صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کو دُعا مانگنے کا سلیقہ عطا فرما اور بے
حساب بخش دے۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم