سید محبوب عطاری کے صاحبزادے ،  سید اعظم عطاری، سید وقاص عطاری اور سید فیصل عطاری کے بھائی جان مولانا محمد اویس مدنی عطاری 15شوال المکرم 1441ھ کو کراچی میں رحلت فرماگئے۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبروہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمحمد اویس مدنی عطاری مرحوم کے لئے ایصال ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کو مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔