22 شوال المکرم, 1446 ہجری
حاجی الیاس کے صاحبزادوں محمد حنیف میمن اور
عاطف کی والدہ محترمہ، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری کے بچوں کی نانی جان بلقیس بانو20 شوال المکرم 1441ھ کو جوہانسبرگ
ساوتھ افریقہ میں انتقال فرماگئیں۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےبلقیس بانو مرحومہ
کے تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین کی۔ امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ
کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعائے مغفرت
کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تمام لواحقین کومدنی کاموں میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔