پیر طریقت شیخ الحدیث مفتی علی شیرسکندری قادری  صاحب (مہتمم مدرسہ حزب الاسلام) 18 شوال المکرم 1441ھ کو کنگری ضلع خیر پور میں رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے۔

وفات کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفتی علی شیرسکندری رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے صاحبزادگان مولانا محمد رفیق سکندری قادری صاحب، مولانا محمد شفیق سکندری قادری صاحب،جناب محمد امین قادری اور محمد خلیق قادری سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور صبر کی تلقین فرمائی۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کیا اور ان کی دینی خدمات بارگاہِ رب العزت میں قبول ہونے اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔