دعوت اسلامی کی مجلس  مدنی کورسز کے تحت 12 جون 2020ء بروز جمعۃ المبارک لیہ زون کے اراکین کابینہ کا زوم لنک کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا ۔جس میں لیہ زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نگران مجلس مدنی کورسز نے اراکین کابینہ کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے- جبکہ دوسری جانب شرکاء مدنی مشورہ کو اپنی کابینہ کے ڈویژن ذمہ داران کی تقرری مکمل کرنے اور فی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی کو ماہانہ چھ ہزار روپے مالیات میں جمع کروانے کا ہدف دیتے ہوئے اہم نکات پیش کیئے۔