امامت کورس میں مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت
کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہیں
جس میں ملک کے دیگر شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہیں۔دورنِ کورس عاشقانِ رسول کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اورامامت کی اہمیت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
کراچی مشاورت کےذمّہ داران کا مدنی مشورہ
ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
کی مجلس خدّام المساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
مجلس کے ذمّہ داران نےشرکت کی۔ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمّہ داران کی
تربیت کی اورمسجدوں میں 12 مدنی کام کومزید بڑھانے کاذہن دیا ۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب
عطاری نے شرکاکی تربیت کرتے ہوئے انہیں مساجد بنا نے کا ذہن دیا تاکہ مد نی کاموں
میں آ سا نی پیدا ہو۔بعد ازاں رکنِ شو ریٰ حاجی محمد امین عطاری نے بھی ذ مّہ دا
ران کامد نی مشو رہ فر ما یا اور ذ مّہ
دا ران کی تربیت کرتے ہوئے نیو سوسائٹی میں
مساجد کےلئے پلاٹ حاصل کرنے کےحوا لے سے ذہن دیا ۔
جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے عام ملاقات کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ
المدینہ کراچی میں17 جولائی2019ء بروز بدھ بعد نمازعصر عاشقانِ رسول نے جانشینِ امیر
اہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات
کی سعادت پائی جبکہ صاحبزادۂ عطار نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔
واضح رہے کہ ہر بدھ اور اتوار بعد نمازِ عصر عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں جانشینِ امیر اہلِ
سنّت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی عاشقانِ
رسول سے عام ملاقات فرماتےہیں۔
سنّتوں بھرا جتماع
دعوتِ اسلامی کی
مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مرکزی جامعۃ
المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی کے دار الحدیث شریف میں 17جولائی 2019ء
بروز بدھ سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تمام طلبہ اور اساتذہ کرام نےشرکت کی۔
اجتماعِ پاک میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے”صفائی اور
ستھرائی“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےطلبہ کی تربیت فرمائی ۔ آپ کا
کہنا تھا کہ
☘ہمیں دیکھنا چاہیے
کہ ہم کہاں رہنا پسند کرتے ہیں۔
☘آدمی کو اسلام اور
دین کی پسند کا لحاظ رکھنا چاہیے۔
☘یہ بھی دیکھنا چاہیے
کہ اعضاءبدن اور ملبوسات سے متعلق صفائی کے معاملے میں اسلام کا کیا تصور ہے۔
☘صفائی کے آلے مثلا
صابن, کنگھی, تولیہ وغیرہ کی صفائی بھی ملحوظ ہو۔
☘اردگرد کے ماحول مثلا
گھر, آفس, گلی, کوچوں اسی طرح استعمال کی چیزوں مثلا ٹیبل, کرسی, صوفے,بستر, ریک,
فائلز, قلم, کاپی, دسترخوان, برتن, جگ, گلاس وغیرہ کی بھی صفائی پر نظر رکھیں۔
☘دنیا کے کئی کامیاب
لوگ اپنی ایک ہی ڈریسنگ رکھ کر وقت بچانے میں کامیاب نظر آئے۔
☘حدیث پاک میں
ہے:اسلام صاف ستھرا دین ہے تم بھی صاف ستھرے رہا کرو کیونکہ جنت میں صاف ستھرے لوگ
ہی داخل ہونگے۔
☘ ایک مسلم قلم کار
اور لیکچرار کو چاہیے کہ اپنی تحریر اور لیکچر میں انبیاءکرام اور اولیاءکرام کی سیرت
کو اجاگر کرے۔
☘ حدیث پاک میں ہے:
تمہارا لباس صاف ستھرا ہونا چاہیے کہ تم لوگوں کے پاس جاؤ تو لوگ تمہاری عزت کریں۔
اس حدیث پاک کے
تحت علامہ مناوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:اس حدیث میں اس بات پر ترغیب ہے کہ برائی
سے دور رہنا چاہیے خصوصا علماءوصلحاء کو۔
☘ مبلغ کو چاہیے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان کو دیکھے کہ وہ بیان کس انداز کا ہوتا تھا۔
☘ شوہر صاف ستھرا رہے
تو اسکا مزاج سارے گھر کو بدل کررکھ دیتا ہے۔
☘ اللہ پاک نے امیر
اہلسنت میں ایسی تاثیر رکھی ہے کہ آپ روتے ہیں تو رونے کا جی چاہتا ہے آپ مسکراتے
ہیں تو مسکرانے کا جی چاہتا ہے۔
ذمّہ داران کا مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامیکی مجلس خدّام المساجدکے عمان اور عرب شریف ذمّہ
داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
سیدمحمد لقمان عطّاری نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ لنک ان کی مدنی تربیت کی اوران ذمّہ
داران کو دنیا بھر میں مساجد بنانے کےلئے بھرپور کوششیں
کرنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی
ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور اسلا می بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی ۔علاوہ ازیں اطراف گاؤں میں اسلامی
بہنوں کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور انہیں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔
جاوید چوہدری کی عالمی مدنی مرکز حاضری
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے دورہ کیا۔ رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اورمجلس
رابطہ کے ذمّہ داران نے ان کو خوش آمدید
کہا ۔ اس موقع پر جاوید چوہدری کو دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے شعبہ جات کے
حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایا کہ کس طرح ذمّہ داران ملک و بیرون
ملک دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔علاوہ ازیں جاوید چوہدری
نےصدر میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن اور دارالافتاء اہلسنّت کا دورہ بھی کیا۔
جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری و دیگر ذمّہ
داران سے جاوید چوہدری کی ملاقات ہوئی جبکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں بھی حاضری دی۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جاوید
چوہدری کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز دارالمدینہ کے سی ای او نے
جاوید چوہدری کو دارالمدینہ کے نصاب کی تیاری میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے
ماہرین تعلیم سے معلومات کا تبادلہ کروایاجسے جان کر صحافی جاوید چوہدری نے خوشی
اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا۔
اہم اعلان
دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ برائے تاجران کے تحت13 جولائی 2019ء بروز ہفتہ عالمی
مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں
کراچی سمیت حیدر آباد اور ملک کے دیگر شہروں سے بزنس کمیونٹی سے وابستہ عاشقانِ
رسول شرکت کریں گے۔ اس اجتماع پاک میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی مختلف
موضوعات پراصلاحی بیانات فرمائیں گے جبکہ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی
مذاکرے کے ذریعے خصوصی تربیت بھی فرمائیں گے۔
سالانہ تقسیمِ انعامات اجتماع
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی
نے جہاں دنیا بھر کے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ
اٹھایا وہیں عاشقانِ رسول کو علم دین کی مَہک اور نور سے روشناس کرانے کے لئے آج
سے کم وبیش 24سال قبل شہر کراچی کے علاقے گودھرا کالونی نیو کراچی میں ایک دینی
ادارہ بنام ”جامعۃ المدینہ“ کا قیام کیا جو بعد میں گلستان جوہر منتقل
ہوااور پھر کچھ ہی عرصے میں جامعۃ المدینہ کی نئی شاخوں کا مختلف شہروں میں قیام عمل میں آنے لگا اور
1440سن ہجری بمطابق 2019ءمیں نا صرف ملک
بلکہ بیرون ملک میں بھی دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ للبنین اور للبنات قائم ہیں
جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں علمِ دین کے نور سے اپنے سینوں کو
منوّر کرنے کی سعادت پارہے ہیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلسِ جامعۃ المدینہ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 11جولائی2019ء بروز جمعرات سالانہ تقسیمِ انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبۂ کرام کو علمِ دین کی اہمیت و فضیلت سے متعلق مدنی پھول دئیے۔ علاوہ ازیں سالانہ
امتحان میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلبۂ کرام میں انعامات بھی تقسیم کئے
گئے۔
شخصیات کی آمد
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ باالعلماءکے تحت جامعہ
رسولیہ شیرازیہ لاہور کے مولانا اویس مظہر قادری اور جامعہ فریدیہ ساہیوال کے قاری
ارشاد احمد فریدی صاحب نے عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی کا دورہ کیا مجلسِ ربطہ با العلماء کے ذمّہ
داران نے ان علمائے کرام کوخوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات سے متعلق تفصیلی بریفنگ
دی۔علمائے کرام نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہا اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعا بھی کی۔
جانشینِ امیرِ اہل سنّت سے عام ملاقات
دعوتِ اسلامی کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ
المدینہ کراچی میں بروز بدھ بعد نمازعصر عاشقانِ رسول نے جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِیسے
ملاقات کی سعادت پائی جبکہ صاحبزادۂ عطار نے ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا ۔
واضح رہے کہ ہر بدھ اور اتوار بعد نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
بابُ المدینہ کراچی میں ممکنہ صورت میں جانشینِ امیر اہلِ سنّت مولانا عبید رضا
عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرماتےہیں۔