11 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
فیضانِ مدینہ کراچی میں امامت کورس کاانعقاد
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ کراچی میں امامت کورس کا انعقاد کیاگیا
جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس جامعات
المدینہ نے ان عاشقان ِرسول کو ’’امام کیسا ہونا چاہئے‘‘ کے حوالے سے
نکات بیان کئے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز امامت کورس کے پہلے ماہ کے امتحان میں
پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
بیماری بھی ایک نعمت ہے
6 years ago

بیماری بھی ایک نعمت ہے ،اس کے منافع بے شمار ہیں اگر چہ
آدمی کو بظاہر اس سے تکلیف پہنچتی ہے مگر حقیقتاً راحت وآرام کا ایک بہت بڑا ذخیرہ
ہاتھ آتا ہے،یہ ظاہری بیماری جس کو آدمی بیماری سمجھتا ہے ،حقیقت میں روحانی بیماریوں
کا ایک بڑا زبر دست علاج ہے ،حقیقی بیماری امراضِ روحانیہ مثلاً دنیا کی محبت
،دولت کا لالچ ،کنجوسی ،دل کی سختی وغیرہ ہیں، یہ بہت خوف کی چیزہے اورا سی کو مرضِ
مہلک سمجھناچاہئے ۔اگر بیماری کی سبب مریض وہ نیک اعمال نہ کرپائے جو وہ تندستی کی
حالت میں کیا کرتا تھا تو رب کریم اپنے فضل وکرم سے اسے ان اعمال کا ثواب عطا فردیتا
ہے،لہٰذا ہمیں چاہیئے کہ ہم تندرستی کی حالت میں بھی اپنے آپ کو نیکیوں کا عادی
بنائے۔
سنّتوں بھرا اجتماع
6 years ago

دعوت ِاسلامی کے تحت15 اگست 2019ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ کراچی سمیت12
مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں 500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں
کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی اور اراکین شوریٰ، مبلغین دعوت ِاسلامی اور
دیگر ذمّہ داران نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور اجتماع کے بعد رات بھر نفلی اعتکاف کا بھی سلسلہ ہوا۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت عالمی مدنی
مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مرکزی جامعۃ
المدینہ کے طلبۂ کرام، اساتذہ کرام اور
مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شورٰی حاجی محمد علی عطاری نے ماہ ذوالحجۃ
الحرام کی فضیلت و اہمیت پرسنّتوں بھرا بیان کیااورشرکا کو اجتماعی قربانی میں حصّہ
لینے اور دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب
دلائی۔
سنّتوں بھرا اجتماع
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ آن لائن اور 12 ماہ
میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔صاحبزادہ عطار مولانا عبید رضا عطاری مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِینے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت فرمائی۔
مدنی مذاکرہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3اگست2019ءبعد نماز عشاءمدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔صاحبزادۂ عطار
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے عاشقانِ رسول
کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
تقریبِ نکاح،جانشین عطار نے نکاح پڑھایا
6 years ago

دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ سید محمد لقمان عطاری کے بچوں اور چند خوش نصیب اسلامی بھائیوں کے نکاح کی تقریب
کا سلسلہ ہوا۔جانشین عطار مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔خوشی کے اس موقع پر رکنِ شوریٰ سید محمد لقمان عطاری، حاجی امین عطاری، حاجی امین قافلہ، حاجی برکت علی عطاری سمیت عزیز واقارب بھی شریک
ہوئے، رکن شوریٰ حاجی امین عطاری نے امیر
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا لکھا ہوا
دعائیہ اشعار پر مشتمل مدنی سہرہ بھی پڑھا۔اختتام پر صاحبزادۂ عطار نے اسلامی
بھائیوں سے ملاقات بھی اور دولہوں کو مبارک باد پیش کی۔
سنّتوں بھرااجتماع
6 years ago

دعوت
ِاسلامی کے تحت یکم اگست 2019ءبروز
جمعرات عالمی مدنی مرکزفیضان ِمدینہ سمیت کراچی میں 12 مقامات پرجبکہ ملک کے دیگر شہروں میں
500 سے زائد مقامات پر ہفتہ وارسنّتوں
بھرے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی اور اراکین
شوریٰ، مبلغین دعوت ِاسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور
اجتماع کے بعد رات بھر نفلی اعتکاف کا بھی
سلسلہ ہوا۔
مجلس تعویذاتِ عطاریہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس تعویذاتِ عطاریہ کے
تحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں دہرائی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں
پاکستان بھر سے مجلس کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمّہ دارن کی
تربیت کی۔ یادرہے کہ یہ دہرائی اجتماع ہر3 ماہ بعد منعقد کیاجاتا ہے جس میں مرکزی
مجلس شورٰی کے اراکین اور دیگر ذمّہ داران تربیت فرماتے ہیں۔
مدنی مشورہ
6 years ago

دعوتِ اسلامی کی مجلس المدینۃالعلمیہ کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کےذمّہ داران اور اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ
حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی نے کارکردگی
کا جائزہ لیااور ذوالحجۃ الحرام اور محرم الحرام کے قافلے میں سفر کرنے اورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالےسے نکات دیئے۔
سنّتوں بھرا اجتماع
6 years ago

دعوتِ
اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ناظمین
، مفتشین، کابینہ ناظمین اور اراکینِ مجلس نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری
نے سنّتوں بھرابیان کیااور ہفتہ وار
اجتماع ،مدنی مذاکرے میں شرکت اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی نیزعید
الاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے
لئےکھالیں جمع کرنےکے حوالے سے نکات دیئے۔
مدنی حلقہ اور سنّتوں بھرا اجتماع
6 years ago

دعوتِ
اسلامی
کی مجلس امامت کورس کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدنی کراچی میں مدنی حلقہ ہوا
جس میں امامت کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی
سیّد لقمان عطاری نے شرکاکی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لینے کی ترغیب دلائی۔